Go to ...
RSS Feed

بڑھتی ہوئی مہنگائی مستحق افراد کی فہرست میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے تسلسل پر قائم نظر آرہی ہے ٓائی ایم ایف کا دباؤ عوام کا گلہ دبانے میں مصروف ہے،اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان کراچی۔۔20,نومبر2019


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی مستحق افراد کی فہرست میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔روز مرہ کی اشیاء ہوں یا بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کی بد حالی کا پتہ دیتا ہے۔اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے تسلسل پر قائم نظر آرہا ہے آئی ایم ایف کے دباؤ پر نیپرا عوام کا گلہ دبانے پر مصروف ہے جبکہ سبزی اور پھلوں کی مارکیٹ میں آج بھی پھل سستا مل رہا ہے لیکن ٹماٹر،پیاز،ادرک،لہسن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔اراکین سندھ اسمبلی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیپرا،اوگرا اور بورڈ آف ریونیو جیسے اداروں کو آئی ایم ایف کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے بچایا جائے بصورت دیگر روز مرہ کی اشیاء پیٹرول،بجلی اور ٹیکس ہی بچے گا جبکہ عوام مستحق افراد کی فہرست میں ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *