Go to ...
RSS Feed

بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور آج تحفہ سحر میں معصوم بچوں کے جذبہ خدمت کو دیکھ کر یہ یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان قوم کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تحفہ سحر ایک احسن اقدام ہے اور اسکی مثال فلاحی خد مت کی تاریخ میں نہیں ملتی۔عامر خان کراچی۔۔۔17مئی2020ء


ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور آج تحفہ سحر میں معصوم بچوں کے جذبہ خدمت کو دیکھ کر یہ یقین ہوگیا ہے کہ پاکستانی قوم کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی اور جس سیاسی تنظیم کے پاس ایسے ہونہار بچے ہوں اسے کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا لیاقت آباد ٹاؤن میں تحفہ سحرمہم کے دوران معصوم بچوں نے اپنی جیب خرج سے تحائف اور عطیات خد مت خلق فاؤنڈیشن کو اس لئے دئے کہ وہ بچےجو عید کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتے انہیں تحفہ عید فراہم کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار عامر خان نے لیاقت آباد ٹاؤن میں تحفہ سحر کے دوران کیا اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین،سی او سی اور ٹاؤن کے ذمہداران بھی موجود تھے۔سینئر ڈپٹی کنوینر نے مزید کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تحفہ سحر ایک احسن اقدام ہے اور اسکی مثال فلاحی خد مت کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اور کے کے ایف کے رضاکار اس کاوش پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *