Go to ...
RSS Feed

اے پی ایم ایس او کے 42ویں یوم تاسیس پر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی طلبا و طالبات، اے پی ایم ایس او اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو مبارکباد، طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اے پی ایم ایس او امید کی واحد کرن ہے، خالد مقبول صدیقی اے پی ایم ایس او ملک کے تعلیم یافتہ قابل نوجوانوں کو ملک کے ایوانوں میں بھیجنے کا سبب بنی۔ خالد مقبول صدیقی اے پی ایم ایس او کے تعلیم یافتہ نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی اے پی ایم ایس او کے کارکنان دور حاضر کے بدلتے جدید تقاضوں کے مطابق اپنی تربیت کا عمل جاری رکھیں، خالد مقبول صدیقی کراچی۔۔۔10جون 2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن APMSOکے 42ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں اے پی ایم ایس او کے کارکنان، طلبہ و طالبات اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 جون 1978کو جو دیا جلایا گیا آج اُس کی روشنی پورے ملک پر پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا APMSO پاکستان کی وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے ملک کی بڑی سیاسی طاقت کو جنم دیا جو ملک کے تعلیم یافتہ قابل نوجوانوں کو ملک کے ایوانوں میں بھیجنے کا سبب بنی اور جس کی بدولت ملک میں مڈل کلاس طبقے کیلئے سیاست کے دروازے کھلے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ APMSO گزشتہ 42 سالوں میں نہ صرف ایم کیو ایم کو نئی قیادت فراہم کرتی رہی ہے بلکہ APMSO کے تعلیم یافتہ نوجوان آج مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں اچھی اصلاحات اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اے پی ایم ایس او امید کی واحد کرن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اے پی ایم ایس او کے کارکنان دور حاضر کے بدلتے جدید تقاضوں کے مطابق اپنی تربیت کا عمل جاری رکھیں اور 42ویں یوم تاسیس کو اس جذبے کے ساتھ منائیں کہ اے پی ایم ایس او اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے آنے والے وقت میں بھی ایم کیو ایم پاکستان اور ہمارے ملک کی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے رہیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *