Go to ...
RSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سینئر صحافی حسن عباس کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کراچی۔۔۔02،جولائی2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر صحافی حسن عباس کے بھائی محبوب عباس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حسن عباس سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوا یم پاکستان کے تما م ذمہ داران و کارکنان آپ کے ساتھ ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام سوگواروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *