Go to ...
RSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ناظم آباد،گلبہارٹاؤن میں کرونا وائرس کے حوالے سے مستحقین میں امدادی سامان کے کیمپ کا دورہ کراچی۔۔۔31،مارچ2020


ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی گزشتہ روز ناظم آباد،گلبہار تاؤن ٹاؤن میں کرونا وائرس کے حوالے سے مستحقین میں امدادی سامان کے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ا پنے اپنے تمام ٹاؤن اور یو سی میں ذمہ داران اور کارکنان امدادی سامان جمع کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور ان کومستحقین میں عزت نفس اور مجروع کا خیال رکھتے ہوئے تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام ذمہ د اران اور بلدیاتی نمائندوں کو سختی سے ہدیت دی گئی ہے کہ تقسیم کے عمل میں تفریق نہ کریں اور تمام رنگ و نسل،اور تمام زبانوں کے بولنے والوں کی بلا تفریق خدمت کرنی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ایم کیو ایم پاکستان کا جو تنظیمی اسٹرکچر جہاں جہاں موجود ہے پورے سندھ سمیت کراچی میں وہاں پر ضرورت مندوں کو ان کے دہلیز پر راشن اور ان کی ضروریات زندگی کوگھر تک پہنچائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی گی اور اس کے زیلی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر عوام کے فلاھ و بہبود کیلئے کام کرے گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام مخئیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ یہی وقت ہے کہ آپ سب اس خدمت خلق اور قومی جذبہ کے ساتھ اپنا فریضہ ادا کریں ہمارے اور آپ کے لوگ ضرورت مند ہیں ان کی مدد کرناآپ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ کرونا وائرس جیسی وبا کا چیلنج پوری پاکستان قوم نمٹے گی بھی اور شفایاب بھی ہوگی۔اس موقع پر انچارج سی او سی فرقان اطیب،اراکین سی او سی،حق پرست رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری،ڈسٹرکٹ چئیرمین،ریحان ہاشمی،ناظم آباد گلبہار ٹاوؤن کے زمہ داران اور بلدیاتی پینل بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *