Go to ...
RSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ناظم آباد،گلبہار ٹاؤن کے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر ظفر اعجاز کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت۔نمازہ جنازہ اور تدفین میں اراکین رابطہ کمیٹی و دیگر ذمہ داران کی شرکت۔


متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ناظم آباد،گلبہار کے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر ظفر اعجاز کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ظفر اعجاز سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی کے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
دریں اثنا ء جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر ظفر اعجاز کی والدہ کی نماز جنازہ رضویہ سوسائیٹی امام بارگاہ میں ادا کی گئی اور تدفین وادئی حسین میں ہوئی۔نمازہ جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب،اقبال مقدم،سی او سی کے انچارج فرقان اطیب،جوائنٹ انچارج محمد شریف،ارکین سی او سی،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چئیرمین ریحان ہاشمی،وائس چئیرمین،ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان اور مرحومہ کے عزیزو اقارب نے شرکت کی۔
٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *