Go to ...
RSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا شہر میں تیز بارش کے باعث بلدیاتی نمائندو کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ نا مسائد حالات میں بھی عوام کے درمیان رہنا اور انکی خدمت کرنا ایم کیوایم کا نصب العین ہے,عامر خان کراچی17جولائی2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے شہر میں تیز بارش کے باعث بلدیہ شرقی کے چیئر مین معید انور اور بلدیہ وسطی کے چیئر مین ریحان ہاشمی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔عامر خان نے بارش کے پانی کے نکاسی کے حوالے سے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ حق پرست ڈسٹرکٹ چیئرمینز دیگر نمائندوں کے ہمراہ چوبیس گھنٹے فعال رہیں, جتنی جلدی ممکن ہوسکے نکاسی آب کا کام مکمل کریں تاکہ معمولات زندگی بحال ہوں انہوں نے کہا نا مسائد حالات میں بھی عوام کے درمیان رہنا اور انکی خدمت کرنا ایم کیوایم کا نصب العین ہے عامر خان نے مزید کہا کہ مون سون کی بارشوں کاسلسلہ ابھی جاری رہے گا اور مزید بارشوں کے اسپیل آئیں گے اور صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے مستعدی سے کام کرناہوگا اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *