Go to ...
RSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے بلاامتیاز رنگ و نسل و مذہب سب کے لئے کھلے ہیں ہمارا مقصد غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کے معیا ر ذندگی کو بہتر بنانا ہے۔رکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر سید امین الحق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کورنگی ٹاؤن سے گلگت،بلتستانی برادری سے تعلق رکھنے درجنوں افراد ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کراچی۔۔۔ 19مئی2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کورنگی ٹاؤن یوسی 35 سے تعلق رکھنے والی گلگت،بلتستانی برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت کا اعلان۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر سید امین الحق نے شامل ہونے والے افرادسے گفتگو کرتے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے بلاامتیاز رنگ و نسل و مذہب سب کے لئے کھلے ہیں ہمارا مقصد غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کے معیا ر ذندگی کو بہتر بنانا ہے اس جدوجہد میں اب آپ لوگ بھی ہمارے شریک سفر ہونگے ہم آپکو ایم کیو ایم پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ لوگ اپنی صلاحیتوں کے مطابق تنظیم کے کام کو آگے بڑھانے میں مدد گار ہونگے۔سید امین الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے اور سیاست کے ذریعے عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین عبد الوسیم اور زاہد منصوری،سی او سی انچارج واراکین سی او سی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *