Go to ...
RSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا کے الیکٹرک کی جانب سے جاری اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کراچی۔۔۔19،جون2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کی جانب سے جاری اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ شدید گرمی حبس اور طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہر کراچی سمیت پورا ملک کرونا جیسی وبا کے لپیٹ میں ہے متعدد علاقے لاک ڈان کے باعث بند ہیں ایسے میں طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے زائد بلنگ کی شکایت عروج پر ہیں۔اراکین سندھ اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،اوگرا اور وفاقی وزیر توانائی سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کا نوٹس لیا جائے لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کو ازیت ناک زندگی سے نجات دلائی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جا ئے کہ شدید گرمی اور لاک ڈان میں عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *