Go to ...
RSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا سابق ایڈمن کمیٹی ممبر ندیم اختر اور لیبر ڈویژن لانڈھی زون کے ذمہ دار شاہد علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت نمازہ جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی شرکت کراچی۔۔۔03جنوری2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا سابق مرکزی ایڈمن کمیٹی کے رکن ندیم اختر کی والدہ اور لیبر ڈویزن لانڈھی زون کے یونٹ انچارج شاہد علی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں ندیم اختر اور شاہد علی سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور تمام سوگواروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
دریں اثناء ندیم اختر کی والدہ کی نماز جنازہ پی آئی بی ٹاون کے مقامی مسجد میں ادا کی اور تدفین عیسی نگری کے قبرستان میں ہوئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ارکان زاہد منصوری،ارشاد ظفیر،سی اوسی کے جوائنٹ انچارج محمد شریف،ٹاون انچارج و ارکین سی او سی اور دیگر زمہ داران اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *