Go to ...
RSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کاپاکستانی کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر عطا ء الر حمن کو چین کے صدر کی جانب سے حسن کار کردگی کااعلیٰ عالمی اعزاز ملنے پر مبارکباد کراچی۔۔۔11جنوری 2020ء


ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پاکستانی کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر عطا ء الر حمن کو انکی خصوصی کارکردگی شعبہ کیمسٹری پر چین کے صدر کی جانب سے ڈاکٹر عطا ء الرحمن کو حسن کار کردگی کااعلیٰ عالمی اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے عزت و وقار اور علمی دنیا میں ایک خوبصورت اضا فہ ہے جس پر ہم ڈاکٹر عطا ء الرحمن کو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انہوں نے جس طرح ملک کا نام روشن کیا انکی تقلید دیگر شعبوں کے ماہرین بھی کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *