Go to ...
RSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت پر زور دیاعید الاضحی کے باعث کاروبار کی بندش شام سات بجے کے بجائے رات 12بجے تک کی توسیع کی جائے سندھ حکومت کروناسے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرائے اور عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں،رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کراچی۔۔22جولائی2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت پر زور دیا ہے کہ عید الاضحی کے باعث کاروبار کی بندش شام سات بجے کے بجائے رات 12بجے تک کی توسیع کی جائے تاکہ عوام عید الاضحی کی مناسبت سے جانوروں کی خریداری کر سکیں اور دیگر ضروریات زندگی خرید سکیں اور اس امر کو بھی یقینی بنائیں کہ پولیس کچھ کاروبار تو کھلے رہنے دے رہی ہے اوربعض کو جبراً بند کر ارہی ہے یہ امتیازی سلوک ختم ہونا چاہئے اور جس طرح عید الفطر کے موقع پر افراتفری مچی ہوئی تھی وہ صورتحال اب پیدا نہیں ہونی چاہئے۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ کروناسے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرایا جائے اور عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں ناکہ غیر ضروری بندشیں لگا کر عوام کی روز مرہ کی زندگی کو متاثر کیا جائے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *