Go to ...
RSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان لیاری ٹاؤن کے سنئیر کارکن محمد امجد اور ان کی اہلیہ اور بیٹی صادق آباد میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اظہار تعزیت کراچی۔۔۔22,،نومبر2019


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان لیاری ٹاؤن کے سینئر کارکن محمد امجد ان کی اہلیہ اور بیٹی کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گہرے دکھ اور افسو س کا ا اظہار کیا ہے،اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے مرحوم محمد امجد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد امجد مرحوم تحریک کیلئے ایک قیمتی اثاثہ تھے انھوں نے تحریک کیلئے شب و روز محنت کی ان کے جانے سے تحریک ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے محمد امجد ان کی اہلیہ اور بیٹی کے جاں بحق ہونے پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے آمین اور حادثہ میں زخمی ہونے والے اہل خانہ کیلئے جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
دریں اثناء ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق،ابو بکر صدیق،محمد شاہد نے مرحوم محمد امجد کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔مرھوم امجد اور انکی اہلیہ اور بیٹی کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ مورخہ 23،نومبر صبح 10بجے محمدی گراؤنڈ لیاری میں ادا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *