Go to ...
RSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی سربراہی میں وفد کی سوئی گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کراچی مین گیس کی لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے۔سید امین الحق کراچی۔۔۔21جنوری 2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ورکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی قیا دت میں ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین اسمبلی قومی وصوبائی اسمبلی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد وسیم سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈپٹی اقبال محمد علی،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی حمید الظفر،عباس جعفری،ہاشم جیلانی اور علی خور شیدی بھی موجود تھے۔ملاقات میں سید امین الحق نے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد وسیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام گیس بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، گھریلو صارفین کو گیس بندش کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑی ہوئی ہے اوپر سے گیس کی بندش اور جوق در جوق گیس کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کوذہنی اذیت میں ڈال دیا ہے۔امین الحق نے سوئی گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر سے اپنی گفتگو میں کہا کہ گیس کی بندش اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیں اور کراچی کی عوام کو ذہنی اذیت سے نکالیں۔سوئی گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر نے ایم کیو ایم کے وفد کے شکایت سنیں اور انہیں جلد از جلد دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *