Go to ...
RSS Feed

ایم کیوا یم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے جامعہ فاروقیہ میں مولانا عبیداللہ خان،مولانا انس خان سے ملاقات کی اورشہید مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت پر تعزیت پیش کی کراچی۔۔۔12اکتوبر2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی وفد کے ہمراہ جامعہ فاروقیہ حب رور روڈ آمد۔شہیدمولانا ڈاکٹر عادل خان کے بھائی مولانا عبیداللہ خان اور صاحبزادے مولانا انس خان سے ملاقات کی۔مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور دہشت گردی کے اس واقع کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ڈاکٹر عادل خان کی شہادت سے امت ایک اثاثے سے محروم ہوگئی ہے ڈاکٹر عادل خان کی علمی خدمات کو مدتوں فراہموش نہیں کیا جاسکتا انکی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ پر نہ کیا جاسکے گا اس موقع پرعامر خان کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے اراکین عبد الحسیب،عادل خان، علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اراکین سند ھ اسمبلی غلام جیلانی، صداقت حسین اور ہاشم رضا بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *