Go to ...
RSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کراچی شہر میں آکسیجن سلینڈر کی عدم دستیابی پر سخت تشویش کا اظہار آکسیجن سلینڈر کی عدم دستیا بی کو رونا وائر س کے مر یضو ں کو مو ت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے،اراکین سندھ اسمبلی منا فع خو ری کیلئے آکسیجن سلینڈر کو ما رکیٹو ں سے غا ئب کر دینا سراسر ظالمانہ اقدام ہے،اراکین سندھ اسمبلی اراکین سندھ اسمبلی نے وفا قی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ شہر کر اچی میں آکسیجن سلینڈ ر کی عدم دستیا بی کا نوٹس لیا جا ئے اور سندھ حکو مت کی نا اہلی پر سختی سے با ز پرس کی جا ئے کر اچی۔۔۔10جون 2020ء


ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر کر اچی میں آکسیجن سلینڈر کی عدم دستیابی پر گہر ی تشویش کا اظہا ر کیا ہے اور کہا ہے کہ کو رونا وائر س کی وبا ء کے دوران شہر میں آکسیجن سلینڈر کی عدم دستیا بی لمحہ فکر یہ ہے اپنے مشتر کہ بیان میں اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ آکسیجن سلینڈر کی عدم دستیا بی کو رونا وائر س کے مر یضو ں کو مو ت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے اور سندھ حکو مت کی جا نب سے آکسیجن کی عدم دستیا بی پر مثبت اور فوری اقداما ت نہ کر نا ایک اور بڑی نا اہلی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے انہو ں نے کہا کہ کورونا وائر س کی وبا ء کے با عث لو گ بڑی تعدا د میں متاثر ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب آکسیجن سلینڈر کی عدم دستیا بی سے کو رونا وائر س کے مر یض اور انکے اہل خانہ شدید پر یشان ہے جبکہ مر یضو ں کے اہل خانہ آکسیجن سلینڈر کے حصول کیلئے دربد ر ما رے ما رے پھر رہے ہیں۔انہو ں نے مز ید کہاکہ منا فع خو ری کیلئے آکسیجن سلینڈر کو ما رکیٹو ں سے غا ئب کر دینا سراسر ظالمانہ اقدام ہے اراکین سندھ اسمبلی نے وفا قی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ شہر کر اچی میں آکسیجن سلینڈ ر کی عدم دستیا بی کا نوٹس لیا جا ئے اور سندھ حکو مت کی نا اہلی پر سختی سے با ز پرس کی جا ئے اور شہر میں آکسیجن سلینڈر کی فر اہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر اقداما ت بر وئے کا ر لا ئے جا ئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *