Go to ...
RSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن کا سندھ اور بلخصوص کراچی میں پرانی بیماریوں کی ایک بار پھر تشخیص پر جس میں پولیووائرس کا خطرناک حدتک پہنچ جانے پر تشویش کا اظہار وفاقی اور صوبائی وزیر صحت کے حکام سے اپیل کی کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو خاتمے کے لئے ایمرجنسی نافذ کریں۔خواجہ اظہار کراچی۔۔۔14نومبر2019ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے سندھ اور بلخصوص کراچی میں پرانی بیماریوں کی ایک بار پھر تشخیص پر جس میں پولیووائرس کا خطرناک حدتک پہنچ جانے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کے انسداد پولیوسیل کی رپورٹ کے مطابق صرف سندھ کے دارلحکومت کراچی میں گیارہ سے زائد مقامات پر خطرناک پولیو وائرس موجود ہے۔کراچی میں پولیو وائرس کی موجودگی جیسی بیماریوں کے سبب نوجوانوں کو بین الاقوامی سفری سہولیات میں پابندیوں کا سامناکرنا پڑتا ہے جو ایک تشویشناک عمل ہے۔خواجہ اظہار نے کہا کہ سیاست میں ناکامی کا بدلہ عوام سے لینا کہاں کا انصاف ہے سندھ حکومت خالصتاانسانی بنیادوں پر سندھ اور کراچی کے عوام کو پرانی اور نت نئی بیماریوں سے فوری نجات دلانے کا عزم کرے۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی وزیر صحت کے حکام سے اپیل کی کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو خاتمے کے لئے ایمرجنسی نافذ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *