Go to ...
RSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن کا 2009میں پیپلزپارٹی اور کے الیکٹرک کے درمیان خفیہ معاہدہ پر حیرت کا اظہار کراچی۔۔۔19جولائی2020ء


ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن کا 2009میں پیپلزپارٹی اور کے الیکٹرک کے درمیان خفیہ معاہدہ پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں اہل کراچی پرظلم کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر نوازشات کی بارش کی اور پیپلزپارٹی نے کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے کے بجائے 31ارب کے بقایاجات کس مد میں معاف کردیے۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک طرف اہل کراچی کو لوٹتی رہی تو دوسری طرف پیپلزپارٹی سے قرضوں کے نام پر اربوں روپے معاف کراتی رہی پیپلزپارٹی کا کے الیکٹرک کے تمام خسارے کو حکومتی خسارہ قراردیکر معاف کرنا ملک وعوام دشمنی فیصلہ تھا۔کن اختیارات کے تحت پیپلزپارٹی کی حکومت نے کے الیکٹرک کو پاکستان کے قوانین سے متصادم آرڈر پاس کرنے کا اختیار دیا پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام دشمن کے الیکٹرک کی پشت پناہی کرتی آئی ہے۔خواجہ اظہار الحسن نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، گورنر سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ 2009ء میں پیپلز پارٹی اور کے الیکٹرک کے درمیان خفیہ معاہدے کی انکوائری کرائی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *