Go to ...
RSS Feed

انسان خوبی لے کر پیدا ہوتا ہے ہمارے لیئے بہتر ہوگا کہ ہم اس خوبی کو تلاش کر کے زندگی کو آگے بڑھائیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہماری آپ کی تہذیب علم سے جڑی ہے اور مجھے یقین ہے کہ علم کبھی آپ کو مایوس نہیں کرے گا، نارتھ کراچی میں ایکسل یور ایکسیلینسی کے پروگرام سے خطاب کراچی۔۔۔23،نومبر2019


ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہر انسان خوبی لے کر پیدا ہوتا ہے ہمارے لیئے بہتر ہوگا کہ ہم اس خوبی کو تلاش کر کے زندگی کو آگے بڑھائیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نارتھ کراچی میں  ایکسل یور   ایکسیلینسی کے پروگرام  سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہمیشہ سے  ہیں اہم مسلۂ یہ ہے کہ نوجوان اپنے مستقبل کیلئے کیا کرتا ہے علم و شعور اور آگہی یا یوں کہ لیں کچھ جاننے کا عمل بہترین تجزیہ کاری ہے اور تجربات کی ابتداء ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سرکاری ملازمت اچھی بات ہے لیکن خود کو کلرکی تک محدود رکھ کر کیا ہم اپنی قوم کا مستقبل اس سے سنوار سکتے ہیں؟آپ نوجوان آج کمپیوٹر اور موبائل کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ لوگوں کی سوچ محدود نہیں  اپنی سوچ کو مزید وسعت دیں گے تو آپ کا اور آنے والی نسل کیلئے خوشگوار راستے کھلیں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری آپ کی تہذیب علم سے جڑی ہے اور مجھے یقین ہے کہ علم کبھی آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *