Go to ...
RSS Feed

اساتذہ کسی بھی معاشرے میں سب سے اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اور یہی اساتذہ اگر احساس محرومی کا شکار ہونگے تو بہتر معاشرہ کیسے تشکیل دیا جائے گا،کنور نوید جمیل ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسو سی ایشن کی تنظیم گسٹا کی مرکزی عہدیداران کی ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل سے ملاقات کراچی۔۔26جنوری2020


سندھ کے اساتذہ کی مرکزی تنظیم گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسو سی ایشن(گسٹا)سے تعلق رکھنے رکھنے والی 10رکنی وفد جس کی سربراہی گسٹا کے مرکزی صدر علی حسن دستی کر رہے تھے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر ڈپٹی کنوینر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل سے ملاقات کی۔اس موقع پر وفد کے ہمراہ سینئر نائب صدر بچل ابڑو،نائب صدر عبدالحفیظ مہر،جنرل سیکٹری مقصود احمدمہسر،آفس سیکٹری سجاد علی صدیقی،پریس سیکٹری انور علی میمن،اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے وفد کی گزارشات کو غور سے سنا اور سندھ کے اساتذہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر اپنی ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔کنور نوید جمیل نے گسٹاکو وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے میں سب سے اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اور یہی اساتذہ اگر احساس محرومی کا شکار ہونگے تو بہتر معاشرہ کیسے تشکیل دیا جائے گا۔انھوں نے سندھ ٹیچرز ایسو سی ایشن کی تنظیم گسٹا کے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل کو فوری طور پر صوبائی اسمبلی کے فلور پر اور دیگر اداروں کے سامنے اس مسلئے کو حل کرانے کی کوشش کریں گے۔گسٹا کے مرکزی صدر علی حسن دستی نے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری تنظیم غیر سیاسی ہے اور ہمیں امید ہے کہ آپ ہمارے مسائل کو حل کرانے کیلئے کوشش کریں گے۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی وممبرسندھ اسمبلی حمید الظفر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *