Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

سینیٹ انتخابات 2018ء کے لئے سینیٹ کی نشستوں کے لئے رابطہ کمیٹی کی جانب سے فائل کیئے گئے


سینیٹ انتخابات 2018ء کے لئے سینیٹ کی نشستوں کے لئے رابطہ کمیٹی کی جانب سے فائل کیئے گئے
7امیدواروں کے فارم الیکشن کمیشن پاکستان میں جمع کروادیئے گئے
سینیٹ انتخابات کے لئے فارم جمع کروانے والوں میں محترمہ نسرین جلیل،محترمہ کشورزہرا،سیدامین الحق،عامرچشتی،بیرسٹرفروغ نسیم، عبدالقادرخانزادہ اورسنجے پروانی شامل ہیں
کراچی ۔۔۔ 07، جنوری 2018ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان نے سینیٹ انتخابات 2018ء کے لئے سینیٹ کی جنرل ،ٹیکنوکریٹ ،خواتین اوراقلیتی نشستوں کے لئے رابطہ کمیٹی کی جانب سے سینیٹ کے 7 امیدواروں کے فارم الیکشن کمیشن پاکستان میں جمع کروادیئے ہیں۔فارم جمع کروانے والوں میں خواتین کی نشست کے لئے محترمہ نسرین جلیل اورمحترمہ کشورزہرا،جنرل نشست کے لئے سیدامین الحق اورعامرچشتی،ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے بیرسٹرفروغ نسیم اورعبدالقادرخانزادہ جبکہ اقلیتی نشست کے لئے سنجے پروانی نے جمع کروائے ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرومئیرکراچی وسیم اختر،اراکین رابطہ کمیٹی سیدسرداراحمد،محمدحسین،مطیع الرحمن ،سیدفیصل سبزواری،زاہدمنصوری ، عبدالرؤف صدیقی اوررکن رابطہ کمیٹی ولیگل ایڈکے انچارج نعیم صدیقی کے علاوہ دیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News