Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

سینئرڈپٹی کنوینر،ڈپٹی کنوینرزاوراراکین رابطہ کمیٹی پرمشتمل وفدڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات کرنے ان کی رہائشگاہ پی آئی بی کالونی آمدورونگی


سینئرڈپٹی کنوینر،ڈپٹی کنوینرزاوراراکین رابطہ کمیٹی پرمشتمل وفدڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات کرنے ان کی رہائشگاہ پی آئی بی کالونی آمدورونگی
70،منٹ کے انتظارکے بعدڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی رابطہ کمیٹی سے ملاقات نہیں ہوسکی،فیصل سبزواری
ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکاانتظارکررہے ہیں وہ بہادرآبادآئیں اوررابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدرات کریں،سیدفیصل سبزواری
کراچی ۔۔۔ 07، جنوری 2018ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل نے بہادرآبادمیں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزپرمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی بشمول سینئرڈپٹی کنوینروڈپٹی کنوینرزنے متفقہ طورپرفیصلہ کیاہے کہ وہ کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات کے لئے ایک مرتبہ پھران کی رہائشگاہ واقع پی آئی بی کالونی جارہے ہیں جہاں ہماری ہرممکن کوشش ہوگی کہ ہم ڈاکٹرمحمدفاروق ستاربھائی کوواپس اپنے ساتھ لیکریہاںآئیں تاکہ وہ پارٹی کی قیادت کریں۔ انہوں نے بتایاکہ اس سے قبل بھی ہم نے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات کے لئے رابطہ کمیٹی کے ارکان اورسینئررہنماؤں پرمشتمل وفودپی آئی بی کالونی بھیجے اورگزشتہ روزہم (پوری رابطہ کمیٹی بشمول سینئرڈپٹی کنوینروڈپٹی کنوینرز)ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکولینے پی آئی بی کالونی کی ان کی رہائشگاہ جاچکے ہیں تاہم فاروق بھائی نے ہمیںیقین دلایاکہ وہ خود بہادرآبادآئینگے جس کے بعد ایک مرتبہ پھرسینئرڈپٹی کنوینر،ڈپٹی کنوینرزاوراراکین رابطہ کمیٹی پرمشتمل وفدآج جمعرات کی رات پی آئی بی کالونی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی رہائشگاہ ان سے ملاقات کے لئے پہنچا۔
علاوہ ازیں سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان کی سربراہی میں ڈپٹی کنوینرزواراکین مشتمل پرایم کیوایم کاوفدپی آئی بی کالونی سے واپس بہادرآبادآیاجہاں رکن رابطہ کمیٹی و رکن سندھ اسمبلی سیدفیصل سبزواری نے میڈیاکے نمائندوں کوپی آئی بی میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی رہائشگاہ پرہونے والی صورتحال سے آگاہ کیااوربتایاکہ ہم میڈیاکومطلع کرکے پی آئی بی کالونی گئے تھے جہاں ہمیںیہ بتایاگیاکہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارآرام کررہے ہیں ہم نے وہاں موجودساتھیوں کوکہاکہ وہ ہماری آمدکی اطلاع فاروق ستاربھائی کودیدیں جس پر انہوں نے کہاکہ ہم نے اطلاع دیدی ہے وہ آرہے ہیں لہٰذاہم ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی رہائشگاہ کی چھت پر70منٹ انتظارکرنے بعدہم نے ایک پھریہ پیغام بھجوایا کہ پوری رابطہ کمیٹی بشمول سینئرڈپٹی وڈپٹی کنوینرانہیں لینے کے لئے آئی ہے اوروہ جس وقت فارغ ہوں توہم ان کابہادرآبادآفس میں انتظارکرینگے۔فیصل سبزواری نے کہاکہ ہم فاروق ستار بھائی کاانتظارکررہے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عوام وکارکنان کشمکش کی کیفیت سے نکالناچاہتے ہیں اورہمیں امیدہے کہ وہ مرکزتشریف لائیں گے اوررابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدرات کرینگے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News