Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینراوررکن قومی اسمبلی کنورنویدجمیل کی زیرنگرانی کریم آبادمیں واقع کتیانہ میمن اکیڈمی میں ایک روزہ ’’مفت طبی کیمپ‘‘کاانعقاد


ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینراوررکن قومی اسمبلی کنورنویدجمیل کی زیرنگرانی کریم آبادمیں واقع کتیانہ میمن اکیڈمی میں ایک روزہ ’’مفت طبی کیمپ‘‘کاانعقاد
طبی کیمپ میں صبح 10سے لیکر شام 4بجے تک ہزاروں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا ، مفت ادویات فراہم کی گئیں اور مریضوں کے مختلف ٹیسٹ مفت کئے گئے 
ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کا مفت طبی کیمپ کا دورہ 
کنور نوید جمیل نے طبی کیمپ پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا 
ہم ظلم سہتے رہے لیکن اس کے باوجود دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے عمل کو نہیں چھوڑا ، کنور نوید جمیل 
کراچی ۔۔۔5، فروری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی زیر نگرانی کریم آباد میں واقع کتیانہ میمن اکیڈمی میں ایک روزہ ’’مفت طبی کیمپ ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں صبح 10بجے سے لیکر شام 4بجے تک ہزاروں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا ، انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں اور مریضوں کے مختلف ٹیسٹ مفت کئے گئے ۔ یہ طبی کیمپ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر ، یونین کمیٹی 34کریم آباد اور DMCسینٹرل فیڈرل بی ایریا کے اشتراک سے لگایا گیا تھا۔ مفت طبی کیمپ میں مختلف امراض کے ٹیسٹ بھی کئے گئے جن میں BMDہڈیوں کے بھر بھرے پن ، شوگر ، ایچ بی%خون کی کمی ، ENTکے ٹیسٹ شامل ہیں جبکہ آنکھوں ، فزیو تھراپی ، گائنی کنسلٹنگ ، جنرل اور ڈینٹل کے مریضوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا اور انہیں مرض کے مطابق ادویات فراہم کی گئیں ۔ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے مفت طبی کیمپ کا دورہ کیا اور یہاں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہایا ۔ انہوں طبی کیمپ کے مختلف شعبہ جات میں جاکر مریضوں کے چیک اپ ، مفت ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کا تفصیل سے جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کاا ظہار کیا ۔ اس موقع پر کنور نوید جمیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ طب میں ایم کیوایم پاکستان شروع دن سے ہی متحرک ہے اور دکھی انسانیت کیلئے اس کی خدمات کوئی نظرا نداز نہیں کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ظلم سہتے رہے لیکن اس کے باوجود دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے عمل کو نہیں چھوڑا کیونکہ یہ عمل اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے افضل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج مفت طبی کیمپ میں ہزاروں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ، ادویات فراہم کی گئیں اور ٹیسٹ بھی کئے گئے اور ایسے مفت طبی کیمپوں کا انعقاد غریب ومتوسط طبقے کے افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرتا ہے اور ان کی جانب سے دی جانے والی دعائیں قبولیت کا شرف حاصل کرتی ہیں ۔ انہوں نے مفت طبی کیمپ کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا یہ عمل قبول فرمائے اور اجر سے نوازے

Tags: ,

More Stories From Urdu News