Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

کشمیربھارت کااٹوٹ انگ نہیں بلکہ یہ تقسیم ہندکانامکمل ایجنڈاہے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


کشمیربھارت کااٹوٹ انگ نہیں بلکہ یہ تقسیم ہندکانامکمل ایجنڈاہے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار 
بھارت کا جنگی جنون مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہی اپنی اتنہا کو چھو رہا ہے ، اس کا دفاعی بجٹ دنیا کا بڑا دفاعی بجٹ کہلاتا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور عالمی طاقتیں بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے ، ہتھیاروں کی دوڑ کا خاتمہ کرے اور کشمیر سمیت تمام متنازعہ معاملات باہمی اتفہام و تفہیم سے حل کرے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
کشمیر کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہیں، شہدائے کشمیر کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
کراچی ۔۔۔ 04، فروری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ یہ تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ، جموں کشمیر ایک بین الاقوامین تنازعہ ہے ، اقوام متحدہ ایسے اپنی قرار دادوں میں متنازعہ تسلیم کرچکا ہے لہٰذا یہ اس کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلے کو کشمیر کے عوام کی امنگوں اور اپنی پاس کردہ قرار داودں کے مطابق حل کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہی اپنی اتنہا کو چھو رہا ہے ، اس کا دفاعی بجٹ دنیا میں سب سے بڑا دفاعی بجٹ کہلاتا ہے ایسی صورتحال میں جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں ہے ۔ عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا تو خاکم بدہن یہ خطہ جنگ کی نہ ختم ہونے والی آگ کی نذر ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کشمیر کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر کے عوام اپنا حق ستصواب حاصل کرکے رہیں گے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے انسانی حقوق کی تنظیموں ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مجبور کیاجائے کہ وہ کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے ، ہتھیاروں کی دوڑ کا خاتمہ کرے اور کشمیر سمیت تمام متنازعہ معاملات باہمی اتفہام و تفہیم سے حل کرے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News