Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

استحصالی طبقہ اوروڈیرانہ سوچ کے حامل حکمراں ہمیں اختیارات دینے کیلئے تیارنہیں ہیں،ڈپٹی کنوینررابطہ کمیٹی ومیئرکراچی وسیم اختر


استحصالی طبقہ اوروڈیرانہ سوچ کے حامل حکمراں ہمیں اختیارات دینے کیلئے تیارنہیں ہیں،ڈپٹی کنوینررابطہ کمیٹی ومیئرکراچی وسیم اختر 
ایم کیوایم پاکستان نے ہمیشہ عوامی طاقت اور کارکنان کے بل پر کامیابیاں حاصل کیں اور ہر سازش کا مقابلہ کیا ، ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری 
ضلعی شرقی کے تین ٹاؤن سوسائٹی ، پی آئی بی اور اسکیم 33کی تنظیم نو کے اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ 04، فروری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ضلع شرقی کے تین ٹاؤن سوسائٹی ، پی آئی بی اور اسکیم 33کی کی تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا جس سے ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور میئر کراچی وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاس اختیارات اور وسائل دونوں کی کمی ہے ، استحصالی طبقہ اور وڈیرانہ سوچ کے حامل حکمراں ہمیں اختیارات دینے کیلئے تیار نہیں ہیں اور نہ ہی عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں لیکن ہمارا عزم اور حوصلہ بلند ہے ، ہماری طاقت کارکنان اور عوام ہیں جب تک ہمارے ساتھ آپ جیسے حوصلہ مند کارکنان اور عوام موجود ہیں ہمیں کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی بساط کے مطابق عوامی خوشحالی اور ترقی کیلئے کوشاں رہیں گے اور مجھے یقین ہے کہ آپ ہمارے دست بازو بنیں گے ۔ کارکنان کسی بھی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، ان کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں۔
اس کے بعد ڈپٹی کوینر کامران ٹیسوری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا یہ اجلاس تنظیم نو کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے اور ایسے اجلاس اپنی غرض و غائت کے حوالے بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ان کے توسط سے قیادت کا کارکنان سے رابطہ رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم وہ جماعت ہے جس کی بنیادوں میں کارکنان کا لہو شامل ہے اور اس میں ایسے کارکنان موجود ہیں جن کی قربانیاں لازوال ہیں اور آپ کی موجودگی میں ایم کیوایم کو توڑنا ناممکن ہے ، ایم کیوایم پاکستان نے ہمیشہ اپنی عوامی طاقت اور کارکنان کے بل پر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہر سازش کا مقابلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر ٹاؤن کے سبکدوش ہونے والے ذمہ داران اور کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے رکن ارشاد ظفر ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے آرگنائزر حافظ اسامہ قادری ، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور ،وائس چیئرمین عبد الرؤف اور دیگر منتخب نمائندگان موجود تھے ۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News