Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

پوسٹل لائف انشورنس کے سالانہ انتخابات میں ایم کیوایم پاکستان کاحمایت یافتہ پینل یونائیٹڈالغازی بھاری اکثریت سے کامیاب


پوسٹل لائف انشورنس کے سالانہ انتخابات میں ایم کیوایم پاکستان کاحمایت یافتہ پینل یونائیٹڈالغازی بھاری اکثریت سے کامیاب
پوسٹل لائف انشورنس کے سالانہ انتخابات میںیونائیٹڈالغازی کی کامیابی پرنومنتخب عہدیداران کوایم کیوایم پاکستان کی مبارکباد 
پوسٹل لائف انشورنس میں سی بی اے انتخابات میں کامیاب پینل کے منتخب عہدیداران اورکونسلرزکی صدررعناعبدالحفیظ اوردیگرکی سربراہ میں بہادرآبادآمد
نومنتخب عہدیداران نے رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کویونین کی کامیابی پرمبارکبادپیش کی اورمیٹھائی کھلائی،نومنتخب عہدیداران کورابطہ کمیٹی کی مبارکباد
کراچی ۔۔۔2، فروری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پوسٹل لائف انشورنس میں جمعہ کے روزسی بی اے(CBA)کے لئے ہونے والے سالانہ انتخابات میں ایم کیوایم پاکستان کی حمایت یافتہ پینل یونائٹیڈالغازی کی کراچی سے بلامقابلہ کامیابی اور پاکستان بھرسے بھاری اکثریت سے کامیابی پرتمام عہدیداران کومبارک بادپیش کی ہے۔ایک تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے سی بی اے یونین کے عہدیداران کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ پوسٹل لائف انشورنس میں سی بی اے یونین کے انتخابات میںیونائیٹڈالغازی پینل کی کامیابی حق وسچ کی فتح ہے۔رابطہ کمیٹی نے نومنتخب عہدیداران کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب ان پربھاری ذمہ داری ہے لہٰذااب امیدہے کہ وہ بلاتفریق رنگ ونسل خدمت کواپنانصب العین بنائیں گے اورملازمین کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرتے ہوئے ادارے کی ترقی وخوشحالی میں اپناکلیدی کرداراداکرینگے۔
دریں اثناء لیبرڈویژن ایم کیوایم پاکستان کے انچارج ایس ایم تنویر واراکین نے بھی پوسٹل لائف انشورنس کے سی بی اے کے انتخابات میںیونائیٹڈالغاری پینل کی کامیابی پرمبارک بادپیش کی ہے اوراسے ایم کیوایم پاکستان کی فتح قراردیاہے۔انچارج واراکین لیبرڈویژن نے تمام نومنتخب عہدیداران کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی اورامیدظاہرکی کہ سی بی اے عہدیداران ملازمین کے مسائل ٰکرینگے اورادارے کی ترقی کے لئے کام کرینگے۔
علاوہ ازیں پوسٹل لائف انشورنس میں سی بی اے انتخابات میں کامیاب ہونے والے پینل یونائیٹڈپینل کے نومنتخب عہدیداران اورکونسلرزنے صدررعناعبدالحفیظ ، جوائنٹ سیکریٹری دانش حسین کی سربراہی میں بہادرآبادمیں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز آکررابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان،محمدشاہد، محمدحسین،فیض احمدفیضی سے ملاقات کی اورانہیں جیت کی مبارکبادپیش کی اس موقع پرانہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان میں میٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے اراکین نے نومنتخب سی بی اے یونین کے عہدیداران کاعارضی مرکزپراستقبال کیااوربھاری اکثریت سے انہیں مبارکبادپیش کی۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News