Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضاہارون کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے پرترجمان ایم کیوایم پاکستان کاتبصرہ


پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضاہارون کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے پرترجمان ایم کیوایم پاکستان کاتبصرہ
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مینڈیٹ پرلعنت بھیجنے ایسے بانی ایم کیوایم کی میراث قراردینے والی جماعت کس منہ سے کاغذات نامزدگی حاصل کیئے،ترجمان ایم کیوایم پاکستان

کراچی:۔۔۔3؍فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضاہارون کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے عمل پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مینڈیٹ پرلعنت بھیجنے اورایسے بانی ایم کیوایم کی میراث قراردینے والی جماعت نے کس منہ سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔رضاہارون کی جماعت نے اپنے قیام کے اول روزسے یہ مؤقف اختیارکررکھاتھاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اوراس کے مینڈیٹ نے کراچی کوتباہ کیاہے،آج وہ اسی مینڈیٹ پرسوارہوکرایوان بالامیں جانے کی کوشش کررہے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کایہ عمل سیاسی منافقت کے مترادف ہے۔چوردروازے سے اقتدارکے ایوانوں میں پہنچنے کی اس کوشش کوعوام ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بالآخراقتدارکی ہوس نے پاک سرزمین پارٹی کے عزائم کوبے نقاب کردیاجس کے ذریعے سے وہ عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں پاکستان کے جمہوریت پسندعوام اورسیاسی جماعتیں اس عمل کونفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پاک سرزمین پارٹی کے عمل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے اوراس عمل پرحیران ہے کہ اس عمل کے بعدپاک سرزمین پارٹی کس منہ سے عوام کے پاس جائیگی۔اس مکروہ عمل سے پاک سرزمین پارٹی کی قیادت کاقول وفعل کاتضاد ثابت ہوگیا،ایم کیوایم پاکستان نے عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس اورچیف الیکشن کمیشنرسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس آئینی انحراف،جمہوریت کے قتل اوراخلاقی قدروں کی پامالی کانوٹس لیں اورفلورکراسنگ کے عمل کوروکاکرعوام کے حقوق کاتحافظ کریں۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News