Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان نے نجی ٹیلی ویژن کے خلاف 2کروڑروپے کاہرجانے کادعویٰ عدالت میں دائرکردیا


سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان نے نجی ٹیلی ویژن کے خلاف 2کروڑروپے کاہرجانے کادعویٰ عدالت میں دائرکردیا
نجی چینل نے مجھ سے منسوب بے بنیاداورمن گھڑت خبریں نشرکی ہیں،محمدعامرخان کامؤقف
نجی چینل ان خبروں کی صحت کوثابت کرے بصورت دیگراس چینل کے خلاف قانونی کارروائی میں عمل لائی جائے،سینئرعامرخان سینئرڈپٹی کنوینر
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اپنے فیصلے وسیع البنیاد مشاورت کے بعدکرتی ہے ہمارے مابین نہ توکوئی مخالفت ہے اورنہ ہی کوئی اختلاف،محمدعامرخان
کراچی:۔۔۔3؍فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان نے نجی ٹیلی ویژن کے خلاف 2کروڑروپے کاہرجانے کادعویٰ عدالت میں دائرکیاہے،عامرخان نے عدالت سے استداکی ہے کہ نجی چینل نے مجھ سے منسوب بے بنیاداورمن گھڑت خبریں نشرکی ہیں اس دعویٰ میں محمدعامرخان نے چینل کے مالک اورانتظامیہ کوفریق بناتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ نجی چینل ان خبروں کی صحت کوثابت کرے بصورت دیگراس چینل کے خلاف قانونی کارروائی میں عمل لائی جائے ۔سینئرڈپٹی کنوینرنے بعدازاں عدالت کے باہرذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امورقوائدوضوابطہ کے مطابق چلائے جاتے ہیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اپنے فیصلے وسیع البنیاد مشاورت کے بعدکرتی ہے ہمارے مابین نہ توکوئی مخالفت ہے اورنہ ہی کوئی اختلاف،تحریک کے سربراہ کوہٹانے کااختیارمیرے پاس نہیں ہے اورنہ ہی ایسی کوئی خواہش ہماری جماعت میں موجودہے تمام معاملات باہمی افہام وتفہیم سے چلائے جارہے ہیں۔سینیٹ کے انتخابات پربات کرتے ہوئے محمدعامرخان نے کہاکہ اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام کومنعقدہورہاہے جس میں امیدواروں کے ناموں کوحتمی شکل دی جائیگی۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News