Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

سوات کی تحصیل کبل میں آرمی اسپورٹس یونٹ پرخودکش حملے پررابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کااظہارمذمت


سوات کی تحصیل کبل میںآرمی اسپورٹس یونٹ پرخودکش حملے پررابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کااظہارمذمت
خودکش حملے میں تین جوانوں کے جاں بحق اورمتعددکے زخمی ہونے پررابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کااظہار افسوس
آرمی اسپورٹس یونٹ پرخودکش حملوں کوبزدلانہ کارروائی ہے،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان
دہشت گرداس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں کرکے پاک افواج کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،رابطہ کمیٹی
آرمی اسپورٹس یونٹ پرخودکش حملے کانوٹس لیاجائے اورملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی:۔۔۔3؍فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سوات کی تحصیل کبل میںآرمی اسپورٹس یونٹ پرخودکش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورخودکش حملے میں تین جوانوں کے جاں بحق اورمتعددکے زخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے آرمی اسپورٹس یونٹ پرخودکش حملوں کوبزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان نے کہاکہ دہشت گرداس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں کرکے پاک افواج کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،پاکستان کی افواج دہشت گردوں کاانتہائی دلیری سے مقابلہ کررہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے خودکش حملے میں شہیدہونیوالے جوانوں کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم پاک افواج کے ساتھ ہے اوردہشت گردی کے خلاف یکجاہے۔رابطہ کمیٹی نے خودکش حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے ان سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ آرمی اسپورٹس یونٹ پرخودکش حملے کانوٹس لیاجائے اورملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News