Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

رکن قومی اسمبلی کنورنویدجمیل نے اپنے حلقہ انتخاب میں سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے پرسندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن جمع کروادی


رکن قومی اسمبلی کنورنویدجمیل نے اپنے حلقہ انتخاب میں سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے پرسندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن جمع کروادی 
ہم عدلیہ پرمکمل یقین رکھتے ہیں اور ترقیاتی فنڈزکی بحالی کے لئے عدالت کادروازے پرآئیں ہیں،کنورنویدجمیل
سندھ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ منتخب نمائندوں کوفنڈزجاری کریگی،کنورنویدجمیل رکن قومی اسمبلی
سندھ حکومت شہری علاقوں کے فنڈزدباکربیٹھی ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں ترقیاتی کام تعطل کاشکارہوکررہ گئے ہیں ،کنورنویدجمیل 
عدالت سے ہمیں انصاف ضرورملے گا،کنورنویدجمیل
کنورنویدجمیل کی پٹیشن جمع کروانے کے بعد ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے انچارج نعیم صدیقی ودیگر وکلاء اراکین کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو
کراچی ۔۔۔2، فروری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینرورکن قومی اسمبلی کنورنویدجمیل نے اپنے حلقہ انتخاب این اے246میں سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے پرسندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن جمع کروادی ہے،اس موقع پران کے ہمراہ ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے انچارج نعیم صدیقی ودیگر وکلاء اراکین اورمیڈیاکے نمائندوں کی بڑی تعداد موجودتھے۔اس موقع پرکنورنویدجمیل نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ منتخب نمائندوں کوفنڈزجاری کریگی تاہم اب وہ متعصب اندازاختیارکرتے ہوئے مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اورترقیاتی فنڈزکوروکے بیٹھی ہے جبکہ سندھ کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کوفنڈزجاری کردیئے اورسندھ شہری علاقوں سے دشمنی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اورانہیں سہولیات باہمی پہنچاکراپنا فریض اداکرناچاہتے ہیں، سندھ حکومت شہری علاقوں کے فنڈزدباکربیٹھی ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں ترقیاتی کام تعطل کاشکارہوکررہ گئے ہیں اور منتخب نمائندے بے بس ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم عدلیہ پریقین رکھتے ہیں اب ہمارے پاس ایک ہی راستہ رہ گیاتھاکہ ہم ترقیاتی فنڈزکی بحالی کے لئے عدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں اور یہاں سے انصاف مانگیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امیدہے کہ عدالت سے ہمیں انصاف ضرورملے گا۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News