Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

جولوگ ایم کیوایم کو نقصان پہنچانے یاتوڑنے کی کوشش کررہے ہیں وہ پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


جولوگ ایم کیوایم کو نقصان پہنچانے یاتوڑنے کی کوشش کررہے ہیں وہ پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
ہم بانیاں پاکستان کی اولادیں ہیں اورہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے برصغرکے لاکھوں مسلمانوں کویکجاکیا
ہم کسی کوبھی اس بات کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں کہ وہ ہمیں پارہ پارہ کردے،ڈاکٹرمحمدفاورق ستار
ہمیں اپنی نسلوں کے تحفظ کویقینی بناناہے توہمیں اپنے ووٹ کی حفاظت خودکرناہوگی،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
کورنگی ٹاؤن کاجنرل ورکرزاجلاس بتارہاہے کہ تحریک کاقافلہ روکا نہیں بلکہ متحد ومنظم ہوکرآگے بڑھ رہاہے،خالدسلطان
نئے ذمہ داران تحریک کے مشن کوآگے بڑھانے کے لئے محنت ولگن سے کام کریں اورسب کوساتھ لیکرچلیں،ابوبکرصدیق
کورنگی کل بھی ایم کیوایم کاتھا اورآج بھی ایم کیوایم کاہے ،خالدعمر
ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،خالدسلطان،ابوربکرصدیق،خالدعمرکاکورنگی ٹاؤن میں تنظیم نوکے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب 
کراچی:۔۔۔3؍فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ جولوگ ایم کیوایم کو نقصان پہنچانے یاتوڑنے کی کوشش کررہے ہیں وہ پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں،ہم بانیاں پاکستان کی اولادیں ہیں اورہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے برصغرکے لاکھوں مسلمانوں کویکجاکیا۔توآج ہم کسی کواس بات کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں کہ وہ ہمیں پارہ پارہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ اگرہمیں اپنی نسلوں کے تحفظ کویقینی بناناہے توہمیں اپنے ووٹ کی حفاظت خودکرناہوگی، ہمارے اتحاد میں ہماری جیت ہے اگرمل جل کرچلیں تو اس میں ہماری بقاء ہے، اب حالات کچھ بھی ہوں لیکن ہم ایک دوسرے سے جدانہیں ہونگے،ہم کل بھی یکجااورایک تھے اورآج بھی یکجااورایک ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ملیرو کورنگی کے زیراہتمام کورنگی ٹاؤن کی تنظیم نوکے سلسلے منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا۔جنرل ورکرز اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان خالدسلطان ، ابوبکر صدیق ،زاہدمنصوری،شبیرقائم خانی، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ساجداحمد،علی راشد،عامرمعین پیرزادہ،ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئرمین نیئررضا،ڈسٹرکٹ انچارج خالدعمرواراکین ، منتخب بلدیاتی نمائندوں اورایم کیوایم پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ جنرل ورکرزاجلاس سے سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے میں خطاب میں کہاکہ اگرہمیں کام کرنے کی آزادی دی گئی تو2023ء کے انتخابات میں انشاء اللہ وزیراعظم بھی ایم کیوایم پاکستان کا ہوگا۔انہوں نے کورنگی ٹاؤن میں تنظیم نوکے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکرزاجلاس میں کارکنان کی غیرمعمولی تعدادمیں شرکت پر کہا کہ صرف ایک ٹاؤن کے جنرل ورکرزاجلاس میں کارکنان ہزاروں کی تعدادمیں موجودہیں اورایسامحسوس ہورہاہے جیسے یہاں کوئی جلسہ ہورہاہے۔ایساجلسہ کسی ایک جماعت کا ہو ہی نہیں سکتا،لیکن یہاں جوہورہاہے وہ ایک جماعت کاجنرل ورکرزاجلاس ہے ۔انہوں نے کہاکہ این اے250کایہ اعلان ہوناچاہئے کہ ایم کیوایم پاکستان کاامیدوارپہلے سے زیادہ ووٹ لیکرکامیاب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ ایم کیوایم پاکستان 2018کے عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ ووٹ لیکرکامیابی حاصل کریگی،2018ء کاانتخاب آخری انتخاب ہے جس طر عدم تشددسے پاکستان بنایااس طرح پاکستان میں ایم کیوایم کوقائم رکھاجائیگا،انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کاپاورہاؤس ڈسٹرکٹ کورنگی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این اے254ووٹ لئے جوایک ریکارڈہے اورایسی مثال ہے جس کی نظرنہیں ملتی۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے ۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی خالدسلطان نے خطاب میں کہاکہ آج کورنگی ٹاؤن کاجنرل ورکرزاجلاس بتارہاہے کہ تحریک کاقافلہ روکا نہیں بلکہ متحد ومنظم ہوکرآگے بڑھ رہاہے۔قبل ازیں رکن رابطہ کمیٹی ابوبکرصدیق نے یوسی کے نئے ذمہ دار ساتھیوں کے ناموں کااعلان کیااورانہیں مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ اب ان پربھاری ذمہ داری ہے وہ تحریک کے مشن کوآگے بڑھانے کے لئے محنت ولگن سے کام کریں اورسب کو ساتھ لیکرچلیں۔ڈسٹرکٹ انچارج خالدعمرنے اپنے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی یہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تنظیمی اختیارات کونچلی سطح پرمنتقل کیاجائے جولوگ چلے گئے تھے اب وہ بھی واپس آرہے ہیں ہم سب کوخوش آمدیدکہتے ہیں ہمارے دورزے سب کے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم پاکستان ہرفردکی قسمت بدلنے کا دعویٰ کرتی ہے ،انشاء اللہ 2018ء میں ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اوریہ دعویٰ ثابت کرینگے۔انہوں نے کہاکہ کورنگی کل بھی ایم کیوایم کاتھا اورآج بھی ایم کیوایم کا ہے ایم کیوایم کے علاوہ یہاں کسی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے جولوگ سمجھتے تھے کہ ایم کیوایم ختم کردی ہے وہ خودختم ہوگئے ہیں۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News