Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

امریکہ میں’’فری کراچی ‘‘کے نام سے چلنے والی ملک دشمن مہم کی شدیدمذمت اوراسے مستردکرتے ہیں،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


امریکہ میں’’فری کراچی ‘‘کے نام سے چلنے والی ملک دشمن مہم کی شدیدمذمت اوراسے مستردکرتے ہیں،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار 
ایم کیوایم پاکستان ایسی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوارثابت ہوگی ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
بیرون ملک ہم بھی انشاء اللہ جوابی مہم چلائیں گے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
تین شہریوں کو کراچی میں ریاستی جبر اور استبداد کے ذریعے مارا گیا ان واقعات میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں ،ڈاکٹر محمدفارو ق ستار 
ایم کیوایم پاکستان دفاتر کھول رہی ہے یہ کراچی اور سندھ کے شہری عوام کے قومی دھارے میں پوری طرح سے واپسی کا عمل ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
فری کراچی مہم والے اشتعال انگیزی اور حالات خراب کرکے ایسی راہ نکالنے چاہتے ہیں کہ پوری دنیامیں یہ کیس بلڈ اپ کیاجائے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
امریکہ میں بیٹھ کر ڈونلڈ ٹرمپ کی جو ہرزہ سرائی ہے اس کا فائدہ اٹھا کر فری کراچی مہم والے میدان میں آگئے ہیں ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کونینرز و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی ۔۔۔23، جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے واشگاف الفاظ میں امریکہ میں ’’فری کراچی ‘‘ کے نام سے چلنے والی ملک دشمن مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے اور اس سازش کو پاکستان کی سرزمین پر ہرگز کامیاب نہ ہونے دینے کا عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے اب یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہیں ،ایم کیوایم پاکستان ایسی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر آئی تھی اور ایسی سازش کو ہم ناکام بنا دیں گے ، چند مٹھی بھر لوگوں کی خواہش اور حسرت ہو کہ وہ لوگوں کو گمراہ کریں اور گمراہ کرکے اپنی سیاست چمکانے کی بات کروہ بھی ملک سے کوسوں دور بیٹھ کر تو ایم کیوایم پاکستان اس کی ہرگز ہرگز اجازت نہیں دیگی ۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک ہم بھی انشاء اللہ جوابی مہم چلائیں گے ، ہمارے چیپٹر زیادہ بڑی تعداد میں جمع ہوکر فری کراچی مہم کے خلاف کمپئین چلائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تین پاکستانی شہریوں کو کراچی میں ریاستی جبر اور استبداد کے ذریعے مارا گیا ، خون ناحق ہوا ہے ، جنہوں نے کیا ہے ان کی مذمت کرتے ہیں اور اس میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن کسی ایسی صورتحال کو لیکر جو ہمارا اور گھر کا معاملہ ہے کسی کو اس صورتحال کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے یہ ٹوک پالیسی اور ہمارا فیصلہ ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کی شام ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز واقع بہادر آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینرز کنور نوید جمیل ، کامران ٹیسوری ، رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق ، خواجہ اظہار الحسن ، فیصل سبزواری ، قمر منصور ، شبیر قائم خانی ، خالد سلطان ، زاہد منصوری اور شاہد علی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سیاسی منظر نامہ آپ کے سامنے ہے ، کراچی میں گزشتہ دنوں جو واقعات ہوئے صورتحال آپ کے سامنے ہے اب اگر یہاں حکومت اور باالخصوص حکومت سندھ کی ناکامی کا معاملہ ہو ، پیپلزپارٹی کی نااہلی کا معاملہ ہو اور براہِ راست اس کے زیرتحت آنے والا ادارہ جوپولیس کہلاتا ہے ، اس کے کچھ افسران اور اہلکار ہیں بشمو ل راؤ انوار کے جو ماورائے عدالت و آئین اقدام ہوئے اس کی ہر خاص و عام نے مذمت کی ہے ، اس کو ہر ایک نے مسترد کیا ہے ، اسے غیر آئینی ، غیر قانونی عمل کہا ہے ۔ ہمارے نزدیک ظاہر ہے کہ یہ حکومت کی نااہلی ، ناکامی اور بد ترین حکمرانی کا ساخشانہ ہے عدم توجہی ، بے حسی ، مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں یہ سب کچھ ہورہا ہے اور یقیناًاس سے عوام کے احساس محرومی اور عدم تحفظ میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، لیکن اس سارے پس منظر میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ احساس بیگانگی بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سارے پس منظر کا فائدہ اٹھا کر کوئی اپنی حسرتوں اور خواہشوں کو لیکر ریاست پاکستان و آئین پاکستان کے خلاف کوئی سازش کرے اور کراچی کے احساس محرومی کو لیکر کسی اشتعال انگیزی کی بات کرے ، گمراہ کن پیروپیگنڈہ کرے ، ملک دشمنی کے کسی منصوبے پر عمل درآمد کرے ، ملک کو کمزور کرنے ، ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہچانے اور کراچی کو ملک سے علیحدہ کرنے یا آزاد کرانے کی کوئی بات اور سازش کرے تو میں یہ بات یہاں پر ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ ایم کیوایم پاکستان ایسی ہر سازش کو ناکام بنائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان قومی دھارے میں رہ کر آئین اور ریاس قوانین کی چار دیواری میں رہ کر پرامن سیاسی جدوجہد کرکے اپنے حقوق حاصل کریگی جو گزشتہ 35سال میں حاصل نہیں کرپائے ، انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ پانچ سالوں میں 2018ء کا الیکشن جتنے کے بعد کراچی والے پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں ہے ، اگلے پانچ سالوں میں پرامن سیاسی جدوجہد کرکے آئینی کی بالادستی کو قائم کرکے عدم تشدد اور عدم تصادم کی پالیسی پر لفظ بہ لفظ عمل کرکے میں لوگوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ اگلے پانچ سال پاکستان میں کراچی ، سندھ کے شہری عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کے سال ہیں ۔ ایم کیوایم پاکستان کی موبلائزیشن میں اضافہ ہورہا ہے ، ایم کیوایم پاکستان دفاتر کھول رہی ہے یہ کراچی اور سندھ کے شہری عوام قومی دھارے میں پوری طرح سے واپسی کا عمل ہے اب کوئی ہمیں منفی عزائم کیلئے استعمال کرنے کی کوشش نہ کرے یہ کراچی والوں کا واضح اور صاف جواب ہے ان لوگوں کو جو ایک کراچی فری کیمپئین چلا رہے ہیں وہ پھر سے نفرتوں کے بیج بونے کی کوشش کررہے ہیں ، لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور لوگوں کو اشتعال انگیزی پر مائل کرکے حالات خراب کرکے ایسی راہ نکالنے چاہتے ہیں کہ پوری دنیامیں یہ کیس بلڈ اپ کیاجائے ، ایم کیوایم پاکستان یہ عزم لیکر واضح طور پر اس پالیسی کا اعلان کررہی ہے کہ فری کرچی کمپئین کی سازش کے مکمل خاتمے اور اس سازش کا سر اٹھنے سے پہلے کچلنے میں ہراول دستہ ثابت ہوگی اور کراچی والوں کو استعمال نہیں ہونے دے گی ، ہم کسی کے مذموم عزائم کیلئے کراچی میں لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک ذمہ دارانہ سیاست کو بروئے کار لا کر مختلف لسانی ، مسلکی ، مذہبی اکائیوں کو جو پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کے درمیان ایک عمرانی معاہدے کے ذریعے ایک پاکستانی ، متحد ، منظم اور متحرک قوم کا تصور اجاگر کریں گے ، ایک متوسط طبقے کا انقلاب پورے پاکستان میں برپا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بیٹھ کر ڈونلڈ ٹرمپ کی جو ہرزہ سرائی ہے اس کا فائدہ اٹھا کر فری کراچی مہم والے میدان میں آگئے ہیں وہ کل بھی کامیاب نہیں ہوئے تھے اور آنے والے کل بھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ کراچی اب کسی فریب میں نہیں آئے گا ، کراچی پورے پاکستان کو جاگیرداروں کے چنگل سے نجات دلائے گا اوراس ظالمانہ نظام کے خلاف کراچی ہراول دستہ بنے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کا ایک وفد کل نقیب اللہ محسود کے گھر جائے گا اور احتجاجی کیمپ کا دورہ اور اظہار یکجہتی کرے گا جبکہ دوسرا وفد انتظار صدیقی کے گھر جائے گا اور وہاں پر راؤ وانوار کے حوالے سے تفصیلی بات ہوگی ۔ ہم نشاندہی کررہے ہیں سالوں سے جاری ریاستی جبر کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News