Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں فائرنگ سے ملائیشیاسے آئے ہوئے نوجوان انتظارکے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی پاکستان کااظہارمذمت


ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں فائرنگ سے ملائیشیاسے آئے ہوئے نوجوان انتظارکے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی پاکستان کااظہارمذمت
قتل میں ملوث عناصر کا تعین کرکے فی الفورکیفر کردار تک پہنچایاجائے ،مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے رابطہ کمیٹی پاکستان 
اس قبل بھی متعد د واقعات رونما ہوچکے ہیں جن کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے رابطہ کمیٹی
مقتول کی فائرنگ سے ہلاکت کے واقعہ سے بیرونی دنیا کو بھی منفی پیغام گیا ہے اور پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے، رابطہ کمیٹی 
مقتول کے تمام سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی پاکستان کادلی تعزیت و ہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔14، جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں فائرنگ سے ملائیشیا سے آئے ہوئے نوجوان انتظار کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کا تعین کرکے فی الفورکیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔ ایک بیان میں ڈیفنس میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس قبل بھی متعد د واقعات رونما ہوچکے ہیں جن کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ ملائیشیا سے آئے نوجوان انتظار کی فائرنگ سے ہلاکت کا واقعہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے اور اس واقعہ میں مقتول کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کے واقعات ظلم ہیں اور ان واقعات کی روک تھام نہ کی گئی تو ایسے واقعات معاشرے کیلئے ناسور بن سکتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ مقتول کی فائرنگ سے ہلاکت کے واقعہ سے بیرونی دنیا کو بھی منفی پیغام گیا ہے اور پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے معاشرے میں ہونیو الے قتل کے واقعات کا فی الفور تعین کیاجائے اور ان میں ملوث عناصر کو بلاتفریق آئین و قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کے واقعات کو دہرانے کی جرات نہ کرسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے مقتول انتظار کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News