Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

بھارت کے آرمی چیف کے دھمکی آمیزبیان پرسربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکااظہارمذمت


بھارت کے آرمی چیف کے دھمکی آمیزبیان پرسربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکااظہارمذمت
پاکستان کے خلاف جارحیت کا سوچنے والے یہ جان لیں کہ پوری قوم متحد و منظم ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر محمد فارو ق ستار 
انڈیا کے آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں اور خطے کے امن کیلئے اچھا شگون نہیں ہے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
عالمی برادری انڈیا کے آرمی چیف کے دھمکی آمیز بیان کا سختی سے نوٹس لے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
کراچی ۔۔۔14، جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے انڈیا کے آرمی چیف کی جانب سے دھمکی آمیز بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا سوچنے والے یہ جان لیں کہ پوری قوم متحد و منظم ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انڈیا کے آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں اور خطے کے امن کیلئے اچھا شگون نہیں ہے ، انڈیا کے آرمی چیف پاکستان کے خلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ ناقابل برداشت ہے اور اس سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال کی جائے گی ، پاک فوج اور پاکستانی قوم ایسے بزدلانہ بیان اور حربے سے نہ تو پہلے مرعوب ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ان کے عزم و
حوصلوں کو توڑا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈیا کے آرمی چیف کے دھمکی آمیز بیان کا سختی سے نوٹس لیں اور خطے میں امن برقرار رکھنے کیلئے انڈیا کے آرمی چیف سے سخت باز پرس کی جائے ۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News