Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

کورنگی ابراہیم حیدری میں ہونے والے مبینہ زیا دتی کے واقعہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کامعصوم بچی کے گھرجاکروالدعامراوردیگرلواحقین سے ملاقات


کورنگی ابراہیم حیدری میں ہونے والے مبینہ زیا دتی کے واقعہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کامعصوم بچی کے گھرجاکروالدعامراوردیگرلواحقین سے ملاقات
معصوم بچی کے گھر جا نے والے وفد میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کشور زہر ا ،ہیر سوہو ،رکن سندھ اسمبلی نا ئلہ لطیف اور نا ہید بیگم شامل تھی
ابھی پنجاب کے شہر قصور میں ننھی زینب قتل کی با ز گشت تھمی بھی نہ تھی کر اچی میں بھی ایک سنگین واقعہ پیش آیا جو ہما رے معاشرے کیلئے شر منا ک ہے،کشوزہر 
زیا دتی کے بڑھتے ہو ئے واقعات پر قابو پا نے کیلئے مو ثر آگا ہی مہم ضروری ہے ہم سب بیٹیاں والے ہیں او ر کسی کی بیٹی کے ساتھ زینب جیسے واقعہ پیش نہ آئے،کشورزہر
وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام اعلیٰ حکام سے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے دردمندانہ اپیل کی کہ فوری طور پرابر اہیم حید ری میں ہونے والے مبینہ زیا دتی واقعہ کے ملزمان کوعبرتناک سزا دی جائے 
کر اچی۔۔۔13جنو ری 2018ء
ایم کیو ایم پاکستا ن کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے وفد نے ہفتہ کے روزکو رنگی ابر اہیم حیدر ی میں ہونے والے مبینہ زیا دتی کے واقعہ معصوم بچی کے گھر جا کروالدعامر اور دیگر لواحقین سے ملا قا ت کرکے واقعہ کی پوزور مذمت کی ہے ۔ معصوم بچی کے گھر جا نے والے وفد میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کشور زہر ا ،ہیر سوہو ،رکن سندھ اسمبلی نا ئلہ لطیف اور نا ہید بیگم شامل تھی۔ معصوم بچی کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کشور زہر انے کہا ابھی پنجاب کے شہر قصور میں ننھی زینب قتل کی با ز گشت تھمی بھی نہ تھی کر اچی میں بھی ایک سنگین واقعہ پیش آیا جو ہما رے معاشرے کیلئے شر منا ک ہے زیا دتی کے بڑھتے ہو ئے واقعات پر قابو پا نے کیلئے مو ثر آگا ہی مہم ضروری ہے ہم سب بیٹیاں والے ہیں او ر کسی کی بیٹی کے ساتھ زینب جیسے واقعہ پیش نہ آئے یہ واقعہ سندھ حکو مت کیلئے چیلنج ہے کہ آپ اس قسم کے واقعا ت کو روکنے کیلئے اقداما ت کر تے ہیں اور ہر معصوم بچی کیلئے ہم ہر اسمبلیو ں میں آواز بلند کر تے رہے گے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام اعلیٰ حکام سے دردمندانہ اپیل کی کہ فوری طور پرابر اہیم حید ری میں ہونے والے مبینہ زیا دتی واقعہ کے ملزمان کوعبرتناک سزا دی جائے اور ان کو پورے پاکستان کے سامنے عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ پاکستان میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News