Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی ہدایت پرایم کیوایم پاکستا ن کی رابطہ کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفدنے جمعرات کے روزقصورمیں ہونے والے دردناک واقعہ معصوم زینب کے گھرجا کربچی کے والدامین انصاری اوردیگرلواحقین سے ملاقات


ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی ہدایت پرایم کیوایم پاکستا ن کی رابطہ کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفدنے جمعرات کے روزقصورمیں ہونے والے دردناک واقعہ معصوم زینب کے گھرجا کربچی کے والدامین انصاری اوردیگرلواحقین سے ملاقات
ہم سب بیٹیاں والے ہیں اور معصوم زینب صرف امین انصاری کی بیٹی نہیں ، زینب مجھ سمیت پورے پاکستان کی بیٹی ہے،خواجہ اظہار الحسن
آج زینب کی آہوں اور سسکیوں نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، یہ واقعہ حکومت پنجاب کے لئے چیلنج ہے 
بچی کے والدین سے دلی تعزیت و ہمدردی کی اظہار کرتے ہوئے معصوم بچی کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت تمام اعلیٰ حکام سے دردمندانہ اپیل کی کہ فوری طور پر قصور میں ہونے والے واقعہ کے ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے
دو ماہ قبل ذیادتی کا شکار ہونے والی ایک اور معصوم بچی کائنات کے والد احسن الہیٰ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مددکی یقین دہانی 
کر اچی ۔۔۔11جنو ری 2018ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے سربر اہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی ہد ایت پر ایم کیو ایم پاکستا ن کی رابطہ کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کے روز قصور میں ہونے والے دردناک واقعہ معصوم زینب کے گھر جا کر بچی کے والد امین انصا ری اور دیگر لواحقین سے ملا قا ت کرکے واقعہ کی پوزور مذمت کرتے ہوئے بچی کے والدین سے دلی تعزیت و ہمدردی کی اظہار کرتے ہوئے معصوم بچی کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ معصوم زینب کے گھر تعزیت کیلئے جانے والے وفد میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیر قائم خانی ، خو اجہ اظہا ر الحسن ،کشور زہر ہ شامل تھیں جبکہ ان کے ہمراہ ایم کیوایم پاکستان پنجاب کے صدر ملک وسیم کھو کھر و دیگر ذمہ داران وکارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ معصوم بچی کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم سب بیٹیاں والے ہیں اور معصوم زینب صرف امین انصاری کی بیٹی نہیں ، زینب مجھ سمیت پورے پاکستان کی بیٹی ہے۔ آج زینب کی آہوں اور سسکیوں نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، یہ واقعہ حکومت پنجاب کے لئے چیلنج ہے کہ آپ اس قسم کے واقعات کو روکنے کیلئے کیا اقدامات کرتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زینب صرف قصور کی بیٹی نہیں تھی یہ پورے پاکستان کی بیٹی ہے اور آج پاکستان کی لاکھوں زینب حکومت کے یسے اقدامات کی منتظر ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہوں۔ قصور میں مظاہرین کا احتجاج جائز ہے کیوں کہ دو ماہ سے اس قسم کے واقعات ہورہے ہیں ، پولیس کو احتیاط سے کام لینا چاہیے،زینت کے لئے انصاف کی آواز ہم ہر اسمبلیوں اور پورے پاکستان میں اتھاتے رہیں گے۔ جبکہ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی نے دو ماہ قبل ذیادتی کا شکار ہونے والی ایک اور معصوم بچی کائنات کے والد احسن الہیٰ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تمام اسمبلیوں میں معصوم کائنات کے حق میں آواز بلند کرنے کا یقین دلایا ۔اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت تمام اعلیٰ حکام سے دردمندانہ اپیل کی کہ فوری طور پر قصور میں ہونے والے واقعہ کے ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور ان کو پورے پاکستان کے سامنے عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ پاکستان میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News