Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

پاکستان میں بے بنیاد،من گھڑت اورسیاسی خواہشات کے مطابق الزام عائدکئے جاتے ہیں، ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل


پاکستان میں بے بنیاد،من گھڑت اورسیاسی خواہشات کے مطابق الزام عائدکئے جاتے ہیں، ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل 
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون حرکت میں آئے اور ان کو جھوٹے ، من گھڑت الزامات لگانے اور اس کی آڑ میں مذموم سیاسی عزائم مکمل کرنے کی کڑی سے کڑی سزا دیں، کنور نوید جمیل
عمران اسماعیل کے خلاف 50کروڑ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کئے جانے کے کیس کی سماعت کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع وسطی کی عدالت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔11، جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنورنوید جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے بنیاد ، من گھڑت اور سیاسی خواہشات کے مطابق الزام عائد کئے جاتے ہیں اس روش کو روکنے کیلئے ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اپنے لگائے گئے الزامات کو ثابت کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے خلاف 50کروڑ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کئے جانے کے کیس کی سماعت کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع وسطی کی عدالت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون حرکت میں آئے اور ان کو جھوٹے ، من گھڑت الزامات لگانے اور اس کی آڑ میں مذموم سیاسی عزائم مکمل کرنے کی کڑی سے کڑی سزا دیں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شخص کسی کی عزت نفس سے کھیلنے کی مکروہ کوشش نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا اور اس مسئلے کامستقل حل ہمیں اور عوام کو مل سکے گا ۔ اس مقدمہ کا مقصد کسی کی عزت اور توقیر کی بنیاد پر پوائنٹ اسکورننگ کو روکنا ہے ، میں بڑی ذمہ داری کے ساتھ اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ہماری یہ جدوجہد ہے کہ ہم عوام کی خدمت کریں اور اسی پر ہم یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست ایم کیوایم پاکستان نے نہ تو ماضی میں کی ہے اور نہ آج کرے گی لیکن کسی کو بھی ہر گز یہ اجازت نہیں ہوگی کہ وہ صرف خواہشات کی بنیاد پر کسی کی عزت کے کھلواڑ کرے ۔ تحریک انصاف کی قیادت کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس قسم کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لے اور سیاسی و اخلاقی اقدار کو ملحوظ رکھتے ہوئے مثبت سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دیں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک اچھا پاکستان دے سکیں ۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News