Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ابراہیم حیدری میں اسکول کے چوکیدارکی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش پررابطہ کمیٹی کی ارکان کشورزہرااورہیرسوہوکااظہارمذمت


ابراہیم حیدری میں اسکول کے چوکیدارکی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش پررابطہ کمیٹی کی ارکان کشورزہرااورہیرسوہوکااظہارمذمت
ملک میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات انتہائی شرمناک اور معاشرے پر سیاہ داغ ہیں ، کشور زہرا ، ہیر سوہو
شیطان صفت درندے آزاد گھوم رہے ہیں اور ان کی سرکوبی کیلئے مثبت اور مربوط حکمت عملی نہیں اپنائی جارہی ہے، کشور زہرا ، ہیر سوہو
بچیوں کو ایسے سانحات سے بچانے کیلئے مذہبی ، سیاسی قائدین اور دیگر رہنما اپنے خطابات اور تقریروں میں جنسی حیوانگی اور درندگی 
کے منفی اثرات پر لیکچر دیں، کشور زہرا ، ہیر سوہو
ملک بھر میں بچیوں سے شرمناک واقعات کی روک تھام کیلئے ذہنی تربیت اور نشو ونما کا پروگرام فی الفور شروع کیاجاے ، کشور زہرا ، ہیر سوہو
کراچی ۔۔۔12، جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی ارکان محترمہ کشور زہرا اور ہیر سوہو نے کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں اسکول کے چوکیدار کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات انتہائی شرمناک اور معاشرے پر سیاہ داغ ہیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ قصور ، پنڈی ، سرگودھا سمیت کراچی میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات کا رونما ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حیوان اور شیطان صفت درندے معاشرے میں آزاد گھوم رہے ہیں اور ان کی سرکوبی کیلئے مثبت اور مربوط حکمت عملی نہیں اپنائی جارہی ہے ۔ انہوں نے بچیوں اور بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں اور بچیوں کے تحفظ کیلئے انہیں اکیلا نہ چھوڑیں اور ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بچیوں سے زیادتی کے واقعات ملک میں کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ بچیوں کو ایسے سانحات سے بچانے کیلئے مذہبی ، سیاسی قائدین اور دیگر رہنما اپنے خطابات اور تقریروں میں جنسی حیوانگی اور درندگی کے منفی اثرات پر لیکچر دیں اور ایسے سفاک لوگوں کے ذہنوں کو اس حیوانگی سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ کشور زہرا اور ہیر سوہو نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ابراہیم حیدری میں بچی سے زیادتی کی کوشش کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور ملک بھر کی سطح پرایسے شرمناک واقعات کی روک تھام کیلئے ذہنی تربیت اور نشو ونما کا پروگرام فی الفور شروع کریں ۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News