Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

قصورمیں معصوم زینب کوزیادتی کے بعدبہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے،خواتین اراکین اسمبلی کشورزہرا،ہیرسوہو،نائلہ لطیف


قصورمیں معصوم زینب کوزیادتی کے بعدبہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے،خواتین اراکین اسمبلی کشورزہرا،ہیرسوہو،نائلہ لطیف
انسانیت سوزواقعے کو زمانہ جاہلیت کی یادتازہ کردی ہے،کشورزہرا،ہیرسوہو،نائلہ لطیف
معصوم زینب کے اہل خانہ کوانصاف فراہم کیاجائے ،حق پرست خواتین اراکین اسمبلی 
شیطانی فعل میں ملوث درندہ صفت افرادکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،کشورزہرا،ہیرسوہو،نائلہ لطیف کامطالبہ
کراچی ۔۔۔10، جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی اراکین وخواتین حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کشورزہرا،ہیرسوہواورنائلہ لطیف نے قصور میں سات سالہ معصوم بچی زینب کواغواء کرنے بعد زیادتی کانشانہ بناکربے دردی سے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورانسانیت سوزواقعے کو زمانہ جاہلیت کی مثال قراردیاہے۔ایک بیان میں ارکان اسمبلی کشورزہرااورہیرسوہونے کہاکہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ دہائی سے معصوم بچیوں کے زیادتی اور انہیں بے دردی قتل کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے تاہم یہ حکومت پنجاب اورانتظامیہ کی نااہلی وناکامی ہے کہ وہ آج کسی اس شیطانی فعل میں ملوث ایک بھی درندہ صفت مجرم کوگرفتارنہیں کرسکی جس کے باعث پنجاب کے شہریوں خصوصاًبچیوں کے والدین میں شدیدمایوسی اوروہ اپنی بچیوں کوغیرمحفوظ دیکھ کرانہیں اسکولز،کالج اورمداس بھیجنے پرقدغن لگارہے ہیں۔خواتین اراکین اسمبلی کشورزہرا،ہیرسوہواورنائلہ لطیف نے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ قصورمیں معصوم زینب کو زیادتی کے بعدبہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے ،معصوم زینب کے اہل خانہ کوانصاف فراہم کیاجائے اورپنجاب کے شہریوں خصوصاًوالدین میں پائی جانے والی بے چینی کوختم کرنے کے لئے شیطانی فعل میں ملوث درندہ صفت افرادکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News