Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان نامناسب حالات میں بھی عوام کے مسائل کے لئے کوشاں ہے،کامران ٹیسوری


ایم کیوایم پاکستان نامناسب حالات میں بھی عوام کے مسائل کے لئے کوشاں ہے،کامران ٹیسوری
کامران ٹیسوری ،ارشادظفیراورعلی رضاعابدی کامحمودآبادگیٹ نمبر2کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ
وبائی امراض کی روک تھام کے لئے مچھرماراسپرے مہم کابھی جائزہ لیااورمتعلقہ اہلکاروں کوہدایت جاری کی 
کراچی ۔۔۔10، جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینرکامران ٹیسوری نے رکن رابطہ کمیٹی ارشادظفیراوررکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے ہمراہ محمودآبادگیٹ نمبر2کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کیااوراسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اپنی نگرانی کراتے ہوئے افتتاح کیا۔اس موقع پرعوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان انتہائی نامساعدحالات میں بھی عوام کے مسائل کوحل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں کی پوری توجہ عوامی مسائل پرہے اس موقع پرعوام نے انہیں علاقائی یقین دلایاکہ جلدازجلدمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گااوراس ضمن میں سندھ حکومت سے بھی رابطہ کیاجائے گاکہ وہ اپنے دائرہ اختیارمیں موجودمحکموں کو متحرک کرے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔علاوہ ازیں مچھرماراسپرے مہم کابھی جائزہ لیااوراسپرے ٹیم کوہدایت جاری کی کہ وہ ان مقامات کوبالخصوص کورکیاجائے جہاں پانی جمع رہتاہے اوراس سلسلے میں عوام کوپیشگی آگاہ کیاجائے تاکہ وہ احتیاطی تدابیراختیارکرلیں۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News