Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

بلوچستان اسمبلی کے قریب جی پی اوچوک زرغون روڈپربلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پرخودکش دھماکہ پرسربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکااظہارِمذمت


بلوچستان اسمبلی کے قریب جی پی اوچوک زرغون روڈپربلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پرخودکش دھماکہ پرسربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکااظہارِمذمت
ڈاکٹرمحمدفاروق ستارواراکین رابطہ کمیٹی کاخودکش دھماکے کے نتیجے میں متعددپولیس اہلکاروشہریوں کے جاں بحق وشدیدزخمی ہونے پررنج وغم کااظہار
ملک کودرپیش حالات اوربلوچستان میں صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلی آثارکے موقع پرخودکش دھماکہ سوچی سمجھی کارروائی ہے جس کامقصدملک کوانتشارسے دوچارکرنا ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
ایسے نازک حالات میں سیکوریٹی اہلکاروں کے ٹرک کوخودکش دھماکہ کرکے نشانہ بنانا دہشت گردی کی بڑی کارروائی ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
کوئٹہ زرغون روڈپرخودکش بم دھماکہ کافی الفورنوٹس لیاجائے اوردھماکے کی کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
کر اچی ۔۔۔09جنو ری 2018ء
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کے قریب جی پی اوچوک زرغون روڈپربلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور خودکش دھماکے کے نتیجے میں متعددپولیس اہلکاروشہریوں کے جاں بحق وشدیدزخمی ہونے پردلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب پوراملک انتہائی نازک دورسے گزررہاہے اوربلوچستان میں صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلی کے آثارسامنے آرہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں ان نازک حالات میں بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈپر سیکوریٹی اہلکاروں کے ٹرک کوخودکش دھماکہ کرکے دہشت گردی کانشانہ بنانا دہشت گردی کی بڑی کارروائی ہے جس کامقصدملک کوانتشارسے دوچارکرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب دہشت گردی اوردہشت گردوں کے قمع قلع کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن جاری ہے جبکہ دوسری جانب دہشت گرداپنی کارروائیاں کرکے ملک کونقصان پہنچارہے ہیں۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہاکہ عوام کے جان ومال تحفظ اورملک کوبچانے کے لئے نیشنل ایکش پلان پرسختی سے عمل کیاجائے اوردہشت گردوں کاقمع قلع کیاجائے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ کوئٹہ میں طویل عرصے سے جاری دہشت گردی کی کارروائیوں میں سینکڑوں سیکوریٹی اہلکاروں سمیت ہزاروں شہری شہیدوزخمی ہوچکے ہیں تاہم ابھی تک کوئی بھی دہشت گرد گرفتار ہوکر اپنے انجام کونہیں پہنچاجس سے شہری شدیدخوف وہراس کاشکارہیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،چیف آف آرمی اسٹاف ،گورنربلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ زرغون روڈپرخودکش بم دھماکہ کافی الفورنوٹس لیاجائے اوردھماکے کی کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ڈاکٹرمحمدفاروق
ستارایم کیوایم پاکستان نے کوئٹہ زرغون روڈخودکش بم دھماکے میں شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی مغفرت فرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس سیکوریٹی اہلکاروں سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کابھی اظہارکیا۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News