Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ہم امریکی امدادکے محتاج نہیں،خطے میں اگرکوئی دفاعی توازن خراب ہواتواس کی ذمہ دارٹرمپ انتظامیہ ہوگی،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


ہم امریکی امدادکے محتاج نہیں،خطے میں اگرکوئی دفاعی توازن خراب ہواتواس کی ذمہ دارٹرمپ انتظامیہ ہوگی،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار 
امن ہماری کمزوری نہیں بلکہ یہ ہماری طاقت ہے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
اگر کوئی اس مغالطے میں ہے کہ امریکی امداد پاکستان کے دفاع پرخرچ ہو رہی تھی تو یہ غلط فہمی ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
ہم اپنے دفاع ، اپنی خود مختاری اور سا لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دیں گے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
ٹرمپ انتظامیہ محاذ آرائی بڑھانے کے بجائے گفت شنید کا راستہ اختیار کرے اور متعلقہ فورمز پر اپنےتحفظات کااظہار کرے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
کراچی ۔۔۔5، جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد 255ملین ڈالر ز کی فوجی امداد بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اپنی گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ امداد خطے میں امریکی مفادات کے مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کی جارہی تھی اگر کوئی اس مغالطے میں ہے کہ امریکی امداد سے پاکستان کے دفاع پرخرچ ہو رہی تھی تو یہ غلط فہمی ہے ، پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے اور ہم اپنا پیٹ کاٹ بھی کم از کم دفاعی اخراجات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ہماری افواج بہترین پیشہ وارانہ تربیت کی حامل ہے اور پاکستانی قوم کو اس کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے ۔ ہم امریکی امداد کے محتاج نہیں ، خطے میں اگر کوئی دفاعی توازن خراب ہوا تو اس کی ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ ہوگی ۔ پاکستان کی پوری سیاسی اور فوجی قیادت اس بات پر نہ صرف متفق ہے کہ ہم اپنے دفاع ، اپنی خود مختاری اور سا لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دیں گے ، امن ہماری کمزوری نہیں بلکہ یہ ہماری طاقت ہے ۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ محاذ آرائی بڑھانے کے بجائے گفت شنید کا راستہ اختیار کریں اور متعلقہ فورمز پر اپنے تحفظات کااظہار کریں اور پاکستان کے مسائل اور تحفظات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پیش نظر رکھیں ۔

Tags: ,

More Stories From Feature News