Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

امریکی صدرکابیان پاکستانیوں کی بے پناہ قربانیوں اورلازوال شہادتوں کی تضحیک کے مترادف ہے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


امریکی صدرکابیان پاکستانیوں کی بے پناہ قربانیوں اورلازوال شہادتوں کی تضحیک کے مترادف ہے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
عوامی سطح پر متعصبانہ اور نفرت انگیز بیانات دیکر معاملات پر پوائنٹ آف نو ریٖڑن پر نہ لیجایاجائے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ سفارتی سطح پر گفت شنید کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہے،ڈونلڈٹرمپ کا بیان اور ڈو مور کا تقاضہ غیر منطقی ہے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
امریکہ اپنی خارجہ پالیسی اور باالخصوص پاکستان کے حوالے سے پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
امریکہ کی جانب سے آنے والی امداد اسی کے کئے ہوئے مقاصد کے حصول کیلئے استعمال ہوئی ہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
امریکی امداد پاکستان پر کوئی احسان نہیں البتہ پاکستانی افواج کے جوانوں اور عوام کی قربانیاں امریکہ کے اوپر قرض ہیں ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
کراچی ۔۔۔2، جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کا یہ بیان پاکستانیوں کی بے پناہ قربانیوں اور لازوال شہادتوں کی تضحیک کے مترادف ہے ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جو اقدامات اٹھائے وہ دنیا کے کسی ملک وہ اقدامات نہیں اٹھائے ، مسلسل پاکستانی عوام اور افواج حالت جنگ میں ہیں ، آپریشن راہِ نجات ، آپریشن راہِ راست ، ضرب عضب اور رد الفساد ، خیبر ون ، خیبر ٹو اس کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کے باوجود امریکہ کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات باعث تشویش ہیں ، امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سفارتی سطح پر گفت شنید کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے اس طرح عوامی سطح پر متعصبانہ اور نفرت انگیز بیانات دیکر معاملات پر پوائنٹ آف نو ریٖڑن پر نہ لیجایاجائے ۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور خطے میں اس کی اپنی جغرافیائی اور اقتصادی اہمیت ہے ، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ کا بیان اور ڈو مور کا تقاضہ غیر منطقی ہے ، پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہے وہ اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے لہٰذا ان تمام حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکہ اپنی خارجہ پالیسی اور باالخصوص پاکستان کے حوالے سے پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ، امریکہ کی جانب سے آنے والی امداد اسی کے کئے ہوئے مقاصد کے حصول کیلئے استعمال ہوئی ہے یہ پاکستان پر کوئی احسان نہیں البتہ پاکستانی افواج کے جوانوں اور عوام کی قربانیاں امریکہ کے اوپر قرض ہیں ۔

Tags: ,

More Stories From Feature News