Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ہم ارباب اختیارکوبتادینا چاہتے ہیں کہ ہمیں دیوارسے نہ لگایا جائے اوراس فراخ دل شہرکے شہریوں کو بھی پہلے درجے کاشہری سمجھاجائے،سربراہ کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار


ہم ارباب اختیارکوبتادینا چاہتے ہیں کہ ہمیں دیوارسے نہ لگایا جائے اوراس فراخ دل شہرکے شہریوں کو بھی پہلے درجے کاشہری سمجھاجائے،سربراہ کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار
کراچی صرف پاکستان کار یوینیو انجن نہیں ہوگا بلکہ یہ سیاسی و معاشرتی انجن بھی بنے گا، ڈاکٹر فاروق ستار
سال 2017ء قوم کو تقسیم سے بچانے کا سال تھا جبکہ سال 2018ء کامیابیوں کا سال ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار
ہمارے وسائل محدود ہیں لیکن جذبات لامحدود ہیں اور انشاء اللہ ترقی کا یہ سفر نہیں رکے گا، انچارج ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ارشد شاہ 
واٹر بورڈ پر بدعنوان سندھ حکومت نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں لیکن ان کا بھی یوم حساب قریب ہے اور بہت جلد یہ مسائل بھی ہم حل کرنے کی جانب آگے بڑھیں گے، رکن سندھ اسمبلی جمال احمد 
ہماری کوشش ہوگی کہ ایسے پروجیکٹس ہر ماہ میں دو سے تین مکمل کئے جائیں چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی 
تقریب میں رکن رابطہ کمیٹی و سندھ اسمبلی عبدالحسیب، رکن رابطہ کمیٹی فرقان اطیب و دیگر منتخب نمائندگان، علاقہ مکین، فلیٹس ایسوسی ایشن کے ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی
کراچی ۔۔۔ 31، دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی کی شاہراہ زاہد کی تزئین و آرائش ، استرکاری اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ریوینیو فراہم کرتا ہے اور اب کراچی پاکستان کو قیادت بھی فراہم کرئیگا اور ایسی خوشگوار حیرتوں کا سلسلہ اب نہیں رکے گا۔ جس طرح ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی قیادت میں ان کی ٹیم نے شاہراہِ زاہد کو ناصرف منور کیا بلکہ سڑک کو بحال کرتے ہوئے گرین بیلٹ کو بھی خوب خوب سجایا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو کم کرکے دیکھایا گیا، وسائل بھی کم فراہم کئے گئے اور اختیارات بھی محدود ہیں ۔ہم ارباب اختیار کو بتادینا چاہتے ہیں کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے اور اس فراخ دل شہر کے شہریوں کو بھی پہلے درجے کا شہری سمجھا جائے۔ کراچی کو کوئی سیاسی کردار نہیں دیا گیا لیکن اب کراچی صرف پاکستان کا ویوینیو انجن نہیں ہوگا بلکہ یہ سیاسی و معاشرتی انجن بھی بنے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ ہم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے اور ہم عزت کی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں، جس ترقی کا سفر آج شروع ہوا ہے یہ اب 2018ء کے انتخابات اور اس میں ایم کیوایم کی تاریخی کامیابی کے بعد بھی جاری و ساری رہیگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج سال 2017ء کا آخری دن ہے اور چند گھنٹے رہ گئے ہیں اور میں دل کی گہرائیوں سے آپ کو سالِ نو کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017ء قوم کو تقسیم سے بچانے کا سال تھا جبکہ سال 2018ء کامیابیوں کا سال ہوگا۔ اس تقریب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج ارشد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وسائل محدود ہیں لیکن جذبات لامحدود ہیں اور انشاء اللہ ترقی کا یہ سفر نہیں رکے گا۔ اس افتتاحی تقریب سے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام نے بہت برا وقت دیکھ لیا لیکن اب وہ دن گنے جاچکے ہیں کہ کراچی کے عوام محرومیوں میں ڈوبے رہیں۔ انہوں فراہمی آب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ پر بدعنوان سندھ حکومت نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں لیکن ان کا بھی یوم حساب قریب ہے اور بہت جلد یہ مسائل بھی ہم حل کرنے کی جانب اگے بڑھیں گے۔ ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے ضلع وسطی کی انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انتہائی محدود وسائل اور قلیل مدت میں اس پروجیکٹ کو مکمل کیا اور ہماری کوشش ہوگی کہ ایسے پروجیکٹس ہر ماہ میں دو سے تین مکمل کئے جائیں۔ اس تقریب میں رکن رابطہ کمیٹی و سندھ اسمبلی عبدالحسیب، رکن رابطہ کمیٹی فرقان اطیب و دیگر منتخب نمائندگان، علاقہ مکین، فلیٹس ایسوسی ایشن کے ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News