Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

عدالت عظمیٰ کے حکم کی آڑمیں آپ لوگوں کے ساتھ جوکچھ ہونے جارہا ہے ہم اسے ہرگزنہیں ہونے دئینگے تاوقت کہ آپ لوگوں کومتبادل جگہ اورتعمیرات کیلئے معاوضہ فراہم نہیں کیاجاتا،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار


عدالت عظمیٰ کے حکم کی آڑمیں آپ لوگوں کے ساتھ جوکچھ ہونے جارہا ہے ہم اسے ہرگزنہیں ہونے دئینگے تاوقت کہ آپ لوگوں کومتبادل جگہ اورتعمیرات کیلئے معاوضہ فراہم نہیں کیاجاتا،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار
ہم آپ سے ہیں اور آپ ہم سے ہیں لہٰذا اگر آپ لوگوں کے خلاف کوئی بھی اقدام ہوا تو ہم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور اسے روکیں گے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار
حالیہ مردم شماری میں تاریخ کی سب سے بڑی چائنا کٹنگ کی گئی اور کراچی کی نصف آبادی ہی غائب کردی گئی، بالکل اسی طرح بلدیاتی اختیارات کے اندر بھی نقب لگائی گئی ان پٹیشن کو بھی سنا جائے، ڈاکٹر فاروق ستار کی معزز عدلیہ سے دست بستہ درخواست
اگر غریبوں کے گھر گرائے گئے تو آپ کی حکومت بھی برقرار نہیں رہے گی اور آپ کی حکومت گرانے کیلئے صرف سرجانی ٹاؤن کے متاثرین ہی کافی ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار کی بدعنوان سندھ حکومت کو انتباہ 
یہ مجمع بدعنوان سندھ حکومت اور لینڈ مافیا کیلئے نوشتہ دیوار ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی سرجانی میں چائنا کٹنگ کے متاثرین اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔ 24، دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سرجانی ٹاؤن میں نوآبادکار متاثرین کی قانونی و اخلاقی مدد کیلئے قائم کئے گئے کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کامران ٹیسوری، اراکین رابطہ کمیٹی شکیل احمد، ارشد حسن اور عبدالوسیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور ساتھ ہی حق پرست اراکین سندھ و قومی اسمبلی، بلدیاتی نمائندگان، ذمہ داران و کارکنان سمیت متاثرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے متاثرین اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کی آڑ میں آپ لوگوں کے ساتھ جو کچھ ہونے جارہا ہے ہم اسے ہرگز نہیں ہونے دیں گے تاوقت کہ آپ لوگوں کو متبادل جگہ اور تعمیرات کیلئے معاوضہ فراہم نہیں کیا جاتا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ہم آپ سے ہیں اور آپ ہم سے ہیں لہٰذا اگر آپ لوگوں کے خلاف کوئی بھی اقدام ہوا تو ہم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور اسے روکیں گے۔ اس موقع پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے معزز عدالت عظمیٰ سے دست بستہ درخواست کی کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ مردم شماری میں تاریخ کی سب سے بڑی چائنا کٹنگ کی گئی اور کراچی کی نصف آبادی ہی غائب کردی گئی، بالکل اسی طرح بلدیاتی اختیارات کے اندر بھی نقب لگائی گئی ہے لہٰذا ہماری درخواست ہے کہ ان پٹیشن کو بھی سنا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سندھ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر غریبوں کے گھر گرائے گئے تو آپ کی حکومت بھی برقرار نہیں رہے گی اور آپ کی حکومت گرانے کیلئے صرف سرجانی ٹاؤن کے متاثرین ہی کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو احتجاجی کیمپ کا دورہ کرنے آئے تھے لیکن متاثرین کی اتنی بڑی تعداد نے اسے ایک جلسہ عام میں تبدیل کردیا اور یہ مجمع بدعنوان سندھ حکومت اور لینڈ مافیا کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ اختتام پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے متاثرین کی املاک کے دستاویزت میڈیا کے نمائندگان کو بھی دیکھائے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News