Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

اگست 23کے بعدلندن سے مکمل علیحدگی کے بعدہم ایک سال تک کریزکے اندررہتے ہوئے دفاعی اندازمیں کھیلتے رہے لیکن اب ہم کریزکے باہرآنکھ کھول کراوربال کودیکھتے ہوئے کھیل رہے ہیں،ڈاکٹرفاروق ستار


اگست 23کے بعدلندن سے مکمل علیحدگی کے بعدہم ایک سال تک کریزکے اندررہتے ہوئے دفاعی اندازمیں کھیلتے رہے لیکن اب ہم کریزکے باہرآنکھ کھول کراوربال کودیکھتے ہوئے کھیل رہے ہیں،ڈاکٹرفاروق ستار
ہم تھرڈ ایمپائر کی انگلی کے اشارے کا انتظار نہیں کرئینگے بلکہ پورا اسٹیڈیم کھڑا ہوکر کہے گا کہ ہمارا مدمقابل آؤٹ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
پانچ نومبر کا تاریخی جلسہ کرکے ہم نے ان لوگوں کو جو ایم کیوا یم پاکستان کو دفن کرنے کی باتیں کررہے تھے انہیں ثابت کردیا کہ وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان بانیان پاکستان کی اولادوں کی جماعت ہے اور اس کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان اپنے نشان اور منشور کے ساتھ کھڑی ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
بائیس اگست کے بعد ہم سب نے ملکر ایم کیو ایم پاکستان کو ڈیڑھ سال میں ایک صاف ستھری ایم کیو ایم بنایا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی اور حیدرآباد میں ہمارے تاریخی جلسے ایم کیو ایم پاکستان پر عوامی اعتما د کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
ہم پاکستان کو قائد اعظم کی فلسفہ کے مطابق عدل و انصاف اور روشن پاکستان بنائیں گے اور بالخصوص کراچی کو اسکی کھوئی ہوئی رونقیں دوبارہ لوٹائیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار
ہمیں آزادی کے ساتھ سیاست نہیں کرنے دی جارہی آج تک ہمارے دفاتر ہمیں نہیں ملے اور لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں کرائے گئے، ڈاکٹر فاروق ستار
ہمارے یوسی 17 کے آرگنائزر جوکہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مشغول تھے انہیں کل رات رینجرز اہلکار انکے گھر سے گرفتار کرکے لے گئے جس پر ہمیں شدید تشویش ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
آئین پاکستان کے آرٹیکل 140-A کے تحت تمام مقامی حکومتوں کو اختیارات اور وسائل فراہم کئے جائے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی کرکٹ کونسل ایسوسی ایشن کی ایڈھاک کمیٹی کے رکن آصف علی خان کو انکے عہدے سے ہٹانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی ۔۔۔ 16، دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد ینگ فائیٹرز گراؤنڈ میں منعقدہ ’’کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ 2‘‘ فائنل میچ کے موقع پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان اور ڈپٹی کنونیر کامران ٹیسوری، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، اراکین آرگنائزنگ کمیٹی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ داران کے ہمراہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ 2 کے شاندار انعقاد پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ داران کو خراجِ تحسین اور شاباش پیش کرتا ہوں۔ سال کے شروع میں جب کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا تھا تب ایم کیو ایم پاکستان کے سفر کا بھی نیا آغاز ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 23 اگست کے بعد لندن سے مکمل علیحدگی کے بعد ہم ایک سال تک کریز کے اندر رہتے ہوئے دفاعی انداز میں کھیلتے رہے لیکن اب ہم کریز کے باہر آنکھ کھول کر اور بال کو دیکھتے ہوئے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تھرڈ ایمپائر کی انگلی کے اشارے کا انتظار نہیں کرئینگے بلکہ پورا اسٹیڈیم کھڑا ہوکر کہے گا کہ ہمارا مدمقابل آؤٹ ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ 05 نومبر کا تاریخی جلسہ کرکے ہم نے ان لوگوں کو جو ایم کیوا یم پاکستان کو دفن کرنے کی باتیں کررہے تھے انہیں ثابت کردیا کہ وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان بانیان پاکستان کی اولادوں کی جماعت ہے اور ایم کیو ایم پاکستان کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنے نشان اور منشور کے ساتھ ہی کھڑی ہے طاقت ہماری تہذیب نہیں تہذیب ہماری طاقت ہے۔ 22 اگست ہم سب نے مل کر ایم کیو ایم پاکستان کو ڈیڑھ سال میں ایک صاف ستھری ایم کیو ایم بنایا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں ہمارے تاریخی جلسے ایم کیو ایم پاکستان پر عوامی اعتما د کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم پاکستان کو قائد اعظم کے فلسفہ کے مطابق عدل و انصاف اور روشن پاکستان بنائیں گے اور بالخصوص کراچی کو اسکی کھوئی ہوئی رونقیں دوبارہ لوٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی کے ساتھ سیاست نہیں کرنے دی جارہی آج تک ہمارے دفاتر ہمیں نہیں ملے اور نہ ہی لاپتہ کارکنان بازیاب کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک یوسی 17 کے آرگنائزر جوکہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مشغول تھے انہیں کل رات رینجرز اہلکار انکے گھر سے گرفتار کرکے لے گئے جس پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ہمیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہوجائیگا لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان کی گرفتاریاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم پاکستان میں شامل کوئی فرد کسی غیرقانونی فعل میں ملوث ہے تو ہمیں بتایا جائے ہم خود انکی رکنیت خارج کرئینگے لیکن یوں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 140-A کے تحت تمام مقامی حکومتوں کو اختیارات اور وسائل فراہم کئے جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ کونسل ایسوسی ایشن کی ایڈھاک کمیٹی کے رکن آصف علی خان کو انکے عہدے سے ہٹانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ قبل ازیں ایم این اے ایم پی اے ایلیون اور ڈسٹرکٹ سینٹرل ایلیون کے مابین نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News