Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ٹھٹھہ کے ساحلی مقام پرمیرشاہ کے میلے شرکت کیلئے جانے والے زائرین کی کشتی الٹنے سے 6زائرین کے ڈوب کرہلاک متعددکے لاپتہ ہونے پررابطہ کمیٹی پاکستان کااظہارافسوس


ٹھٹھہ کے ساحلی مقام پرمیرشاہ کے میلے شرکت کیلئے جانے والے زائرین کی کشتی الٹنے سے 6زائرین کے ڈوب کرہلاک متعددکے لاپتہ ہونے پررابطہ کمیٹی پاکستان کااظہارافسوس 
کشتی میں سوار بچوں ، خواتین اور دیگر زائرین کی تلاش کیلئے انتظامیہ فی الفور ماہر غوطہ خوروں کو بھیجے ، رابطہ کمیٹی پاکستان 
ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کے تمام سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کادلی ہمدردی و تعزیت کااظہار 
کراچی ۔۔۔ 07، دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ٹھٹھہ کے ساحلی مقام پر میر شاہ کے میلے میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین کی کشتی الٹنے سے 6زائرین کے ڈوب کر جاں بحق اور متعدد زائرین کے لاپتہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کشتی میں کئی بچے اور خواتین بھی سوار تھے اور جن کا اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے ، انتظامیہ فی الفور اپنے وسائل اور ذرائع استعمال کرکے زیارت کیلئے جانے والے زائرین کی زندگیاں بچانے کیلئے اقدامات کرے اور انہیں سمندر میں ڈھونڈنے کیلئے غوطہ خوروں کو بھیجے ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سمندر میں الٹنے والی کشتی میں سوار بچوں ، خواتین اور دیگر افراد کو محفوظ فرمائے اور ان کے باحفاظت گھروں تک پہنچنے کے اسباب پیدا فرمائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والے 6افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے زخمی زئراین کی صحت یابی اور لاپتہ زائرین کی جلد بازیابی کیلئے بھی دعا کی۔ (آمین)
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News