Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم کے بارے میں چہ مہ گوئیاں کرنے والوں کی زبانوں پرتالے لگ جائینگےآٹھ دسمبرکاجلسہ انشاء اللہ ریکارڈبریکنگ ہوگا،کنورنویدجمیل ڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان


ایم کیوایم کے بارے میں چہ مہ گوئیاں کرنے والوں کی زبانوں پرتالے لگ جائینگےآٹھ دسمبرکاجلسہ انشاء اللہ ریکارڈبریکنگ ہوگا،کنورنویدجمیل ڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان
حیدرآبادسمیت سندھ بھرکے عوام متحدومنظم ہیں،ایم کیوایم پاکستان ہی ان کی منزل ہے،شبیراحمدقائمخانی رکن رابطہ کمیٹی
حیدرآباد میں گزشتہ کئی روزسے جشن کاسماں ہے،رکن قومی اسمبلی وسیم حسین
اکبری گراؤنڈکے دورے کے موقع پرکنورنویدجمیل،شبیراحمدقائمخانی اوروسیم حسین کی میڈیاکے نمائندگان سے گفتگو

حیدرآباد ۔۔۔ 07، دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل نے کہاہے کہ 8،دسمبرکاجلسہ انشاء اللہ ریکارڈبریکنگ ہوگا،ایم کیوایم کے بارے میں چہ مہ گوئیاں کرنے والوں کی زبانوں پرتالے لگ جائینگے۔ایم کیوایم پاکستان یہ کام کوئی پہلی مرتبہ نہیں کریگی،اس نے ماضی میں بھی اپنے ہی جلسوں کے ریکارڈتوڑے ہیں۔انہوں نے یہ بات اکبری گراؤنڈ میں جمع کارکنان اورمیڈیاکے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔رکن رابطہ کمیٹی شبیراحمدقائمخانی ،رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے بھی گفتگوکی۔کنورنویدجمیل نے مزیدکہاکہ حق پرست اپنے اتحاداورنظم وضبط سے بتائیں گے کہ ہمارامینڈیٹ چرانے کاخواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میں متحدہے۔رکن رابطہ کمیٹی شبیراحمدقائمخانی نے کہاکہ عوام کاسیلاب جلسہ سے پہلے ہی سندھ کے شہری علاقوں میں متحدومنظم ہوچکاہے اورایم کیوایم پاکستان ہی ان کی منزل ہے۔ رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہاکہ حیدرآباد میں گزشتہ کئی روزسے جشن کاسماں ہے اکبری گراؤنڈمیں جوق درجوق عام آرہے ہیں اورجلسے سے پہلے ہی جلسے کی کامیابی کااعلان کررہے ہیں جوان کاہم پر اعتمادکااظہارہے،ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وشعبہ اطلاعات کے انچارج سیدامین الحق نے بھی جلسہ گاہ کادورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا۔

Tags: ,

More Stories From 8 December Hyderabad Jalsa