Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت سے زیادہ ایک انقلابی تحریک ہے اورانقلاب سے خائف اقتدارمافیاایم کیوایم خاتمے کے خواب دیکھ رہے،کہف الوریٰ


ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت سے زیادہ ایک انقلابی تحریک ہے اورانقلاب سے خائف اقتدارمافیاایم کیوایم خاتمے کے خواب دیکھ رہے،کہف الوریٰ
ایم کیوایم کاحیدرآباد میں جلسہ عام میں عوامی سمندر اقتدار مافیا کے خوابوں کو چکنا چور کردیا گا، کہف الوریٰ
حیدرآباد شہر میں ایم کیوایم کا جلسہ عام مخالفین کی نیندیں حرام کردیا گا ،سید وسیم حسین 
حیدرآباد کے تاجر ،ڈاکٹر ز،پروفیسر ز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے جلسہ عام میں شرکت کرکے اپنا اتحادکا بھر پور مظاہرہ کریں گے، سید وسیم حسین 
چھوٹی گٹی بازار ،الیکٹرونگ مارکیٹ اسٹیشن روڈ ،اور نسیم سینٹرمیں جاکر وہاں کی یونین کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو

حیدرآباد ۔۔۔ 07، دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام حیدرآباد لطیف آباد نمبر 8میں واقع اکبری گراؤنڈجلسہ عام کے حوالے سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اور ایم کیوایم حیدرآباد کے ذمہ داران و حق پرست ارکان اسمبلی تاجران انجمنوں کے رہنماؤں اور معززین شہر سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر کیف الوری ،حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین و رکن ڈسٹرکٹ کمیٹی نوید عباسی نے چھوٹی گٹی بازار ،الیکٹرونگ مارکیٹ اسٹیشن روڈ ،اور نسیم سینٹرمیں جاکر وہاں کی یونین کے عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں ایم کیوایم کے جلسہ کی دعوت دی اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر کیف الوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت سے زیادہ ایک انقلابی تحریک ہے اور انقلاب سے خائف اقتدار مافیاایم کیوایم خاتمے کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کاحیدرآباد میں جلسہ عام میں عوامی سمندر اقتدار مافیا کے خوابوں کو چکنا چور کردیا گا۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر میں ایم کیوایم کا جلسہ عام مخالفین کی نیندیں حرام کردیا گا ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے تاجر ،ڈاکٹر ز،پروفیسر ز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے جلسہ عام میں شرکت کرکے اپنا اتحادکا بھر پور مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے اتحاد کو تقسیم کرنے کی سوچ رکھنے والے بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گے ۔

Tags: ,

More Stories From 8 December Hyderabad Jalsa