Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

امریکہ فلسطینیوں پرظالمانہ فیصلہ مسلط نہ کرے اوراپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


امریکہ فلسطینیوں پرظالمانہ فیصلہ مسلط نہ کرے اوراپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار 
اس فیصلے سے فلسطین اور اسرائیل کی کشیدگی میں مزیداضافہ ہوگا ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
امریکہ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے نہ صرف فلسطین کی دل آزاری کی ہے بلکہ تمام مسلم دنیا کو تشویش میں بھی مبتلا کردیا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
امن کے مستقل قیام کیلئے امریکہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور امن کے قیام کیلئے اسرائیل ہی نہیں بلکہ فلسطینیوں کے جذبات اور احساسات کا بھی خیال رکھے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر گہری تشویش کااظہار 

کراچی ۔۔۔ 07، دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا پہلا قبلہ اول رہا ہے ، دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات اس سے جڑے ہوئے ہیں اور اس فیصلے سے باالخصوص فلسطینیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ ایک بیان میں انہون نے کہاکہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے سے فلسطین اور اسرائیل کی کشیدگی میں مزید ہوگا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بیت المقدس شروع دن سے ہی فلسطینی عوام کیلئے اولین عبادت گاہ ہے اور یہی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ کی بڑی وجہ ہے، امریکہ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے نہ صرف فلسطین کی دل آزاری کی ہے بلکہ تمام مسلم دنیا کو تشویش میں بھی مبتلا کردیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کو منصفانہ طریقے سے حل کرنے کے بجائے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا فیصلہ اور پالیسی مسلم امہ کیلئے قابل قبول نہیں ہے اور یہ فیصلہ سے امن و امان کے قیام کے بجائے مزید بدامنی اور نفرت پھیلانے کا باعث بنے گا ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے فلسطینیوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں پر یہ ظالمانہ فیصلہ مسلط نہ کرے ، اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور امن کے قیام کیلئے اسرائیل ہی نہیں بلکہ فلسطینیوں کے جذبات اور احساسات کا بھی خیال رکھے ۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News